مانیٹرنگ//
سرینگر//وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے قلم کے ایک جھٹکے سے دفعہ 370 کو منسوخ کرکے جموں و کشمیر کو ہمیشہ کے لیے ہندوستان میں ضم کر دیا کا اعلان کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ خون کی ندیاں بہنے کی باتیں کرنے والے لوگ بتائیں کیا کوئی نہیں جس نے ایک کنکر بھی پھینکا ہو۔انہوں نے کہا کہ یہ بی جے پی کی حکومت ہیں جس کی قیادت میں جموں و کشمیر میں ترقی ہو رہی ہے اور ملی ٹنسی آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہے۔ سی این آئی کے مطابق انتخابات سے منسلک کرناٹک کے سندور میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے جموں و کشمیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ’’وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کو ہمیشہ کے لیے ہندوستان میں ضم کر دیا‘‘ ۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم نریندر مودی نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کر کے جموں و کشمیر کو ہمیشہ کے لیے ہندوستان میں ضم کر دیا ہے۔شاہ نے کہا کہ کانگریس، جے ڈی (ایس) اور اپوزیشن میں شامل دیگر جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ آئین کا دفعہ 370، جس نے جموں کشمیر کو خصوصی درجہ دیا اس کو منسوخ نہ کیا جائے تاہم وزیر اعظم نے اپنے قلم کے ایک جھٹکے سے دفعہ 370 کو منسوخ کر دیا اور ریاست کو ہمیشہ کے لیے ہندوستان کا حصہ بنا دیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کہتے تھے کہ دفعہ 370 کو ختم کرنے پر خون کی ہولی ہو گی۔انہوں نے کہا ’’خون کی ہولی ہی رہنے دو، وہاں کوئی نہیں تھا جس نے ایک کنکر بھی پھینکا ہو۔ یہ بی جے پی کی حکومت ہے‘‘۔ شاہ نے یہ بھی کہا کہ جموں و کشمیر کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور ملی ٹنسی سے متعلق اعداد و شمار سب سے کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح جموں و کشمیر میں ترقی ہو رہی ہے، ملی ٹنسی گردی آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام اعداد و شمار دیکھیں، جموں و کشمیر میں کافی تبدیلی آئی ہے۔