مانیٹرنگ//
سرینگر//جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے کی قیادت میں نمایاں تبدیلی آئی جس کی واٰضح مثال یہ ہے کہ پچھلے کئی مہینوں میں ہوائی اڈوں اور سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی ’’ریکارڈ آمد ‘‘درج کی ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ ’’یہ اچھی بات ہے، لوگوں کو جانا چاہیے، یہ ہمارے ہندوستان کا حصہ ہے۔ آج یہی صورتحال ہے ۔لوگ جموں و کشمیر کا دورہ کرنے کیلئے بے تاب ہیں۔‘‘ سی این آئی کے مطابق پوسا کے انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ، کیٹرنگ اینڈ نیوٹریشن میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سیاحت میں ’’ریکارڈ اضافے ‘‘کے بعد، کچھ سیاست دان بھی وادی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دیگر حصوں میں فرصت کا وقت گزار رہے ہیں۔خیال رہے کہ حال ہی میںشمالی کشمیر کے گلمرگ میں کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی اسکیئنگ اور وہ اور ان کی بہن پرینکا گاندھی واڈرا وہاں اسنو اسکوٹر پر سواری سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے۔مرکزی وزیر سیاحت نے کہا ’’آزادی کے بعدجموں و کشمیر میں سیاحت کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ اگر ہم ایک سال کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو، 2022 میں، یہ جموں و کشمیر میں تقریباً 1.8 کروڑ سیاح تھے۔‘‘ریڈی نے کہا کہ وہاں شاید ہی کوئی سیاح تھا لیکن آج کچھ سیاستدان وہاں بھی کھیل رہے ہیںاور سری نگر اور جموں و کشمیر کے دیگر حصوں میں فرصت کا وقت گزار رہے ہیں۔’’یہ اچھی بات ہے، لوگوں کو جانا چاہیے، یہ ہمارے ہندوستان کا حصہ ہے۔ آج یہی صورتحال ہے، لوگ جموں و کشمیر کا دورہ کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔ ‘‘۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جموں و کشمیر میں سیاحت کے شعبے کی بہتری کے لیے ایک بڑی مداخلت میں، مرکزی حکومت نے وہاں کے سیاحتی شعبے کے لیے بجٹ میں 786 کروڑ روپے کا ریکارڈ مختص کیا تھا، جو کہ گزشتہ بجٹ کے مختص کردہ رقم سے 509 کروڑ روپے زیادہ تھا۔