مانیٹرنگ//
پلوامہ (جموں و کشمیر)//کشمیری پنڈت سنجے شرما کی آخری رسومات کے لیے سینکڑوں کشمیری نکلے، جنہیں 26 فروری کو پلوامہ کے ایک بازار میںجنگجوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
جنگجوںنے اتوار کے روز شرما کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب وہ پلوامہ کے مقامی بازار جا رہے تھے۔
پلوامہ ضلع کے سینئر پولیس افسران نے بھی مقتول سیکورٹی گارڈ کی آخری رسومات میں شرکت کی۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ شرما کو اتوار کی صبح کشمیر کے پلوامہ ضلع کے اچان علاقے میںجنگجوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
شدید زخمی شرما کو مقامی لوگوں کی مدد سے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم گولی لگنے سے وہ دم توڑ گیا۔
اس سے قبل مشتبہ دہشت گردوں نے ضلع اننت ناگ میں ایک مسجد کے باہر مقامی آصف گنائی پر فائرنگ کی تھی۔ تاہم وہ شخص اس حملے میں محفوظ رہا۔