مانیٹرنگ//
سری نگر، 28 فروری : جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ کے پدگام پورہ علاقے میں منگل کو جاری تصادم میں زخمی فوجی جوانوں میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
اطلاع کے مطابق فوج کے ایک سپاہی نے جو شدید زخمی تھا، 92 بیس اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
اس سے قبل جاری تصادم میں ایک نامعلوم جنگجو مارا گیا تھا، اور دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔