مانیٹرنگ//
اونتی: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں اونتی پورہ کے پدگام پورہ علاقے میں منگل کو جاری مسلح تصادم میں ایک اور جنگجو مارا گیا ہے۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ جاری تصادم میں اب تک دو جنگجو مارے گئے ہیں۔
اس سے قبل مسلح تصادم میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا تھا۔
دریں اثناء اے ڈی جی پی کشمیر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مارے گئے جنگجو کی شناخت پلوامہ (اے کیٹیگری) کے عاقب مشتاق بٹ اوراعجاز احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ سا کنہ سید آباد پستنہ ترال کے طور پر ہوئی ہے۔ اس نے شروع میں HM عسکریت پسند تنظیم کے لیے کام کیا، آج کل وہ TRF کے ساتھ کام کر رہے تھے۔