• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, جولائی ۱۳, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مودی کی دوراندیشانہ قیادت نے ‘سیاست کو ‘قومی پالیسی میں تبدیلی کیا:نقوی

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-12
A A
0
حج کے عمل کو بے حد آسان بنایا گیاـ:مختار عبّاس نقوی

حج کے عمل کو بے حد آسان بنایا گیاـ:مختار عبّاس نقوی

FacebookTwitterWhatsapp

رامپور:12جولائی:بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے پیر کو دعوی کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیشانہ قیادت اور پختہ ارادوں نے سیاست کی دقیانوسی طور طریقوں کو درکنار کر کے سیاست کو قومی پالیسی اور حکمرانی کومثالی حکمرانی میں تبدیل کردیا ہے۔مسٹر نقوی نے پیر کو نو منتخب ضلع پنچایت صدر خیال رام لودھی کے حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سات سالوں میں مودی حکومت کا فوکس غریب اور کمزور طبقات کا احترام اور ان کو خود کفیل بنانے کا رہا ہے۔ حکومت کے فیصلوں نے پالیسی پیرالیسس کی بیماری سے ملک کوآزاد کرایا ہے۔ شفاف اور نتائج بخش حکمرانی نے اقتدار کے دلالوں کی ناکے بندی اور لوٹ لابی پر تالے بندی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے غریبوں، کمزوروں طبقات کی آنکھوں میں خوشی اور زندگی میں خوشحالی یقینی کرنے کے لئے کئی بڑے اقدام کئے ہیں۔ گذشتہ سات سالوں میں دو کروڑ 30لاکھ غریبوں کو گھر دیا گیا ہے۔11کروڑ 23لاکھ کسانوں کو کسان سمان ندھی کے تحت فائدہ مل رہا ہے آٹھ کروڑ سے زیادہ خواتین کو اجولا اسکیم کے تحت مفت گیس کنکشن دیا گیا ہے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ جس وقت کورونا کی پہلی لہر ہندوستان میں آئی تھی ہمارے ملک میں پی پی ای کٹ، وینٹی لیٹر، کورونا ڈیڈی کیٹیڈ اسپتال، کورونا ٹیسٹنگ لیب، ٹیکہ کاری وغیرہ کی وافر سہولیات،وسائل نہیں تھے۔ تقریبا ایک سال کے اندر ہی آج ہندوستان کورونا ٹیسٹنگ کٹ، ڈیڈیکیٹیڈ کورونا اسپتال، کورونا ہیلتھ سنٹر، آئیسولیش بستر، آئی سی یو بیڈ، این 95ماسک کا پروڈکشن، پی پی ای کٹ کا پروڈکشن،میڈیکل آکسیجن،وینٹی لیٹر کی پروڈکشن میں ہندوستان خودکفیل ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ "جان ہے تو جہان ہے” کے عزم کے ساتھ مرکزمیں نریندر مودی حکومت اور اترپردیش میں یوگی حکومت نے اس چیلنجنگ وقت میں کام کیا ہے۔ مودی حکومت نے کورونا کے چیلنجز کے دوران 80کروڑ لوگوں کو ایک سال سے زیادہ وقت تک مفت میں فی ماہ اناج دیا ہے۔ اسے جاری رکھتے ہوئے وزیر اعظم غریب فلاح اناج اسکیم کے تحت دوبارہ 80کروڑ ضرورت مندوں کو فی ماہ فی شخص 5کلو مفت میں اناج دیا جارہا ہے۔مسٹر نقوی نے کہا کہ مودی حکومت کی ہر ترقیاتی اسکیم”پختہ سوچ اور ہر ایک کی خوداختیاری سے عبارت رہی ہے۔ جس کا فائدہ سماج کے سبھی طبقات کو ہوا ہے۔ احترام کے ساتھ خود اختیاری بغیر کسی منھ بھرائی کے خود کفالت کے عزم کے ساتھ مودی حکومت نے "ریفارم، پرفارم، ٹرانسفارم” کی پالیسی کے ذریعہ سماج کے ہر طبقے کو ترقی کا برابر حصہ دار، شراکت دار بنایا ہے۔ مودی حکومت”گاؤں، غریب، کسان،نوجوان،جھگی جھونپڑی کے انسان کے مفادات کو وقف شدہ حکومت ہے۔(یواین آئی)

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.