مانیٹرنگ//
جموں، یکم اپریل:جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں جمعے کی شام تین لڑکیوں نے دریا میں چھلانگ لگا کر مبینہ طور خود کشی کرنے کوشش کی جن میں سے دو کو بچا لیا گیا جبکہ ایک کی موت واقع ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں شیر کشمیر پل کے نزدیک جمعے کی شام تین کزن بہنوں نے دریا میں چھلانگ لگائی۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کے فوراً بعد بچاو آپریشن شروع کر دیا گیا اور تینوں لڑکیوں کو نکال کر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں موجود ڈاکٹروں نے ان میں سے ایک کو مردہ قرار دیا جبکہ دیگر زیر علاج ہیں۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔