مانیٹرنگ//
جموں، 3 اپریل: جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع میں چلتی ٹرین سے گرنے سے تقریباً 35 سال کی ایک خاتون کی موت ہو گئی۔
گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) اہلکار نے بتایا کہ نامعلوم خاتون اتوار کی شام وجے پور کے قریب ریلوے ٹریک پر جموں میل ایکسپریس سے نیچے گر گئی، انہوں نے مزید کہا کہ اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم اور شناخت کے لیے جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا۔
عہدیدار نے مزید کہا کہ وجے پور میں جی آر پی پوسٹ پر تفتیش کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔