• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, دسمبر ۷, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی منشیات مخالف جاری

بارہمولہ ،سرینگر اور دیگر اضلاع میں نشہ مکت ابھیان کے تحت پروگرام منعقد

Nigraan News by Nigraan News
2023-05-04
Reading Time: 1min read
A A
0
جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی منشیات مخالف جاری

جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی منشیات مخالف جاری

FacebookTwitterWhatsapp

ڈویژنل کمشنرکشمیر کی جانب سے منشیات کے خلاف مہم چلانے کے اعلان کا خیر مقدم

سرینگر/جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ نے صوبائی انتظامیہ کی جانب سے منشیات مخالف سرگرمیاں شروع کرنے کے فیصلے کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکار اور انتظامیہ کی سنجیدگی سے اس بدعت کو ختم کیا جاسکتا ہے ۔ ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ نے اس سلسلے میں ڈویژنل کمشنر کشمیر ، چیف سیکریٹری اور ایل جی منوج سنہا کا شکریہ اداکیا ہے جو اس معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ ادھرجی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے منشیات مخالف مہم شدومد سے جاری ہے ۔ سٹ کے رضاکاروں نے گزشتہ دو دنوں میں جموں کشمیر کے ایک درجن سے بھی زیادہ مقامات پر منشیات مخالف جانکاری پروگرام منعقد کئے ۔ادھرجمعرات کے روز ضلع بارہمولہ کے مختلف علاقوں میں جانکاری پروگرام منعقد کئے گئے جبکہ حنفیہ ماڈل ہائرسیکنڈری سکول نشہ مکت ابھیان چلایا گیا جہاں پر سکول پرنسپل الطاف حسین اور مزمل بھی اس مہم کا حصہ بنے جنہوں نے منشیات کے خاتمہ پر اجتماعی کوششوں پر زور دیا ۔ جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے ہر ضلع اور ہر علاقے میں منشیات مخالف مہم چلائی جارہی ہے اور اس میں لوگوں کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کرنا چاہئے ۔ انہوں نے ایک بار پھر ایمہ مساجد ،علمائے کرام ، دانشوران،قلم کاروں ،پولیس افسران، سیول انتظامیہ اورسماجی کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم کو کامیاب بناکر جموں کشمیر سے منشیات کی لت کو جڑ سے ہی ختم کرنے کےلئے اس مہم کا حصہ بنیں ۔دریں اثناءجی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چیرمین نے سرحدی کپوارہ کے لولاب علاقے میں 13اور 14مئی کو منشیات مخالف مہم گھر گھر چلانے کے حوالے سے ضلع بھر کے لوگوںسے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر شرکت کریں تاکہ سماج کو اس بدعت سے نجات دلانے میں عوامی بیداری پیدا ہو ۔اسی کے ساتھ 13اور 14مئی کو سرحدی ضلع کپوارہ کے لولاب سوگام علاقے میں ہی طبی کیمپ کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے جس میں وادی کے بہترین معالجین حضرات اپنی خدمات انجام دیں گے جبکہ مریضوں میںمفت ادویات بھی فراہم کی جائیںگی ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.