• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, اگست ۷, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مخالفینِ مملکت کو ملازمت کا حق نہیں:لیفٹیننٹ گورنر

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-14
Reading Time: 1min read
A A
0
مخالفینِ مملکت کو ملازمت کا حق نہیں:لیفٹیننٹ گورنر
FacebookTwitterWhatsapp

جموں: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف کام کرنے والوں کو سرکاری نوکری کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔انہوں نے حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کا نام لئے بغیر کہا کہ ایسے ایسے افراد کے ہاں سرکاری نوکری دی گئی تھی جن کا نام سن کر لوگ ڈر جاتے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے بدھ کو جموں کے اکھنور میں ایک تقریب میں بولتے ہوئے کہا: ‘آپ سب جانتے ہیں کہ ایسے ایسے افراد کے ہاں نوکری دی گئی تھی جن کا نام سن کر لوگ ڈر جاتے ہیں’۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘ایسے لوگوں کو نوکری میں رہنے کا حق نہیں جن کے کام ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف ہیں’۔واضح رہے کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گذشتہ روز مزید 11 کشمیری سرکاری ملازمین کو ‘ملک کی سلامتی کے مفاد میں’ ملازمت سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔جن 11 کشمیری ملازمین کو سرکاری ملازمت سے فارغ کیا گیا ان میں پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں مقیم حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے دو فرزند بھی شامل ہیں۔قبل ازیں لیفٹیننٹ گورنر نے گذشتہ ماہ قریب پانچ کشمیری سرکاری ملازمین بشمول ایک اسسٹنٹ پروفیسر، ایک نائب تحصیلدار اور تین اساتذہ کو ملازمت سے فارغ کر دیا تھا۔ایک رپورٹ کے مطابق حکومت نے متذکرہ دفعہ کے تحت کشمیر میں ‘ملک مخالف سرگرمیوں’ میں ملوث ہونے کے الزام میں سینکڑوں ملازموں کو برطرف کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے لئے ایک خصوصی ‘ٹاسک فورس’ تشکیل دی گئی ہے۔سرکاری ملازمین کی نمائندہ تنظیمیں اور علاقائی سیاسی جماعتیں سرکاری ملازمین کو نوکری سے برطرف کرنے کی پالیسی پر سخت برہمی کا اظہار کر چکی ہیں۔پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کشمیری سرکاری ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کی حکومتی کارروائی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ باپ کی سزا بیٹے اور بیٹے کی سزا باپ کو نہیں دی جا سکتی ہے۔انہوں نے گذشتہ روز جموں میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کشمیری سرکاری ملازمین کی برطرفی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا: ‘بیٹے کو باپ کی سرگرمیوں کی سزا نہیں دی جا سکتی اور اسی طرح بیٹے کی سزا باپ کو نہیں دی جا سکتی۔ اگر آپ کے پاس بیٹے کے خلاف ثبوت ہیں تو آپ کارروائی کر سکتے ہیں’۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘یہ صرف 11 لوگ نہیں ہیں جن کو برطرف کیا گیا ہے۔ ان لوگوں نے اب تک 20 تا 25 ملازمین کو برطرف کیا ہے۔ انکوائری ججمنٹ نہیں۔ انکوائری جاری ہے لیکن جرم ثابت نہیں ہوا ہے ایسے میں آپ کیسے یہ فیصلہ لے سکتے ہیں کہ فلاں مجرم ہے’۔
یو این آئی

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

2026-08-01
،لیفٹیننٹ گورنر کا ڈل کے کنارے ریڈنگ میراتھن کا افتتاح، منشیات سے انکار، کتابوں سے پیار۔ سنہا

،لیفٹیننٹ گورنر کا ڈل کے کنارے ریڈنگ میراتھن کا افتتاح، منشیات سے انکار، کتابوں سے پیار۔ سنہا

2026-07-25
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

2026-07-25
لیفٹیننٹ گورنر کی جاں بحق پولیس اہلکار کے اہلِ خانہ سے ملاقات، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پْرعزم

لیفٹیننٹ گورنر کی جاں بحق پولیس اہلکار کے اہلِ خانہ سے ملاقات، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پْرعزم

2026-07-25
لیفٹیننٹ گورنر کی سینئر افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ، لاجسٹک اور حفاظتی اِنتظامات کا جامع جائزہ

لیفٹیننٹ گورنر کی سینئر افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ، لاجسٹک اور حفاظتی اِنتظامات کا جامع جائزہ

2026-07-24
سرینگر میںچنار بک فیسٹول کا شاندار افتتاح،علم، تہذیب اور وراثت کی علامت: ایل جی

سرینگر میںچنار بک فیسٹول کا شاندار افتتاح،علم، تہذیب اور وراثت کی علامت: ایل جی

2026-07-19
لیفٹیننٹ گورنرکا ننون پہلگام بیس کیمپ کا دورہ

لیفٹیننٹ گورنرکا ننون پہلگام بیس کیمپ کا دورہ

2026-07-18
جاری امرناتھ یاترا کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ،یاترا کو کامیاب بنانا ترجیح

جاری امرناتھ یاترا کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ،یاترا کو کامیاب بنانا ترجیح

2026-07-08
کشمیریوں کی مہمان نوازی یاترا کا لازمی حصہ: مودی

کشمیریوں کی مہمان نوازی یاترا کا لازمی حصہ: مودی

2026-07-04
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

صحت سہولیات کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق

2026-07-02
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page