• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, ستمبر ۵, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

بھارت مخالف قوتیں درپردہ جنگ میں مصروف: راجناتھ

Nigraan News by Nigraan News
2023-05-19
A A
0
دفاعی شعبہ میںخود انحصاری وقت کی ضرورت ہے

دفاعی شعبہ میںخود انحصاری وقت کی ضرورت ہے

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:پاکستان ملی ٹنٹوں کو محفوظ پناہ گاہ بنا رہا تو اس کے ساتھ بات چیت کبھی نہیں ہو سکتی کا اعلان کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت مخالف قوتیں’’ہماری پیشرفت اور طاقت کو ہضم کرنے سے قاصر ہیں‘‘ اس کیلئے براہ راست سامنا کرنے کی ہمت نہیں ہے جس کیلئے انہوں نے در پردہ جنگ چھیڑ رکھی ہے ۔انہوں نے واضح کر دیا کہ ملک کی مسلح افواج کسی بھی خطرہ کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے۔ سی این آئی کے مطابق مہاراشٹر کے چھترپتی سنبھاجی نگر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک کی مسلح افواج افواج اس کے لیے اہل اور تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے چھترپتی شیواجی اور مہارانا پرتاپ جیسے انقلابیوں سے سیکھا ہے کہ ہم پر بری نظر ڈالنے کی کوشش کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔‘‘انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت، عوام کی حفاظت اور قوم کی یکجہتی، سالمیت اور خودمختاری کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، جبکہ حکومت ملک کو ہر قسم کے خطرات سے محفوظ رکھنے اور آگے بڑھنے کیلئے تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔راجناتھ سنگھ نے پاکستان کے نام سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ملی ٹنٹوں کو محفوظ پناہ گاہ بنا رہا تو اس کے ساتھ بات چیت کبھی نہیں ہو سکتی ہے ۔ خطاب کے دوران راجناتھ سنگھ نے کہا جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ دہشت گردی، انتہا پسندی اور نکسل ازم کے خلاف موثر کارروائی کی گئی ہے۔ ملک اندرونی اور بیرونی دونوں محاذوں پر مکمل طور پر محفوظ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اوڑی اور پلوامہ کے واقعات کے بعد ہندوستانی مسلح افواج نے سرجیکل اسٹرائیک اور فضائی حملوں کے ذریعے ایک مضبوط پیغام دیا کہ وہ سرحد کے اندر یا اس کے پار دہشت گردی سے لڑنے اور اسے ختم کرنے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت، عوام کی حفاظت اور قوم کی یکجہتی، سالمیت اور خودمختاری کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، جب کہ حکومت ملک کو ہر قسم کے خطرات سے محفوظ رکھنے اور آگے بڑھنے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

مائیگرنٹ املاک سے متعلق شکایات، چیف سیکریٹری کی زیر صدارت میٹنگ میں جائزہ

مائیگرنٹ املاک سے متعلق شکایات، چیف سیکریٹری کی زیر صدارت میٹنگ میں جائزہ

2026-09-04
30 ہزار کی تجویز زیر غور، فیصلہ جلد متوقع:وزیر صحت

30 ہزار کی تجویز زیر غور، فیصلہ جلد متوقع:وزیر صحت

2026-09-01
ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس انٹرنز کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال،وظیفہ 30 ہزارکرنے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس انٹرنز کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال،وظیفہ 30 ہزارکرنے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

2026-09-01
12 ستمبر تک جموں و کشمیر میں موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان

وسط ستمبر کے بعددرجہ حرارت بتدریج کم ہوگا: محکمہ موسمیات

2026-09-01
وزیر اعظم مودی کی ایرانی صدر سے ملاقات،مغربی ایشیا میں دیرپا امن یقینی بنانے کی کوششوں کی حمایت

وزیر اعظم مودی کی ایرانی صدر سے ملاقات،مغربی ایشیا میں دیرپا امن یقینی بنانے کی کوششوں کی حمایت

2026-09-01
اقلیتی براداری کا حکومت سے احتجاج،پاکستان کے صوبہ پنجاب میں 125 سال سے زیادہ پرانا مندر مسمار

اقلیتی براداری کا حکومت سے احتجاج،پاکستان کے صوبہ پنجاب میں 125 سال سے زیادہ پرانا مندر مسمار

2026-09-01
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہوگئی،2500 افراد تاحال لاپتہ، آٹھ متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں

نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہوگئی،2500 افراد تاحال لاپتہ، آٹھ متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں

2026-08-31
جموں و کشمیر کی قومی گیس گرڈ سے شمولیت کو ٹائم لائن کا چیلنج

جموں و کشمیر کی قومی گیس گرڈ سے شمولیت کو ٹائم لائن کا چیلنج

2026-08-15
پاکستان کے ساتھ ٹریک ٹو رابطے نجی حیثیت کے، شریک افراد حکومت کی نمائندگی نہیں کرتے: وزارت خارجہ

پاکستان کے ساتھ ٹریک ٹو رابطے نجی حیثیت کے، شریک افراد حکومت کی نمائندگی نہیں کرتے: وزارت خارجہ

2026-08-15
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جموں و کشمیر اور لداخ کا دورہ کریں گے

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جموں و کشمیر اور لداخ کا دورہ کریں گے

2026-07-24
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page