نیوز ڈیسک/
سری نگر، 5 جون: لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر آر آر بھٹناگر نے پیر کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی توجہ خواتین کی زیر قیادت ترقی پر ہے اور ملک کے مستقبل میں خواتین کا کلیدی کردار ہوگا۔
ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بھٹناگر نے کہا کہ ہندوستان میں جی 20 سمٹ نے ملک کو عالمی سطح پر پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سربراہی اجلاس کے پس منظر میں آج ایک اہم مسئلہ پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی نہ صرف خواتین کو بااختیار بنانے بلکہ خواتین کی ترقی پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سول سروسز کے امتحان میں خواتین نے ٹاپ کیا اور یہ خواتین ملک کے مستقبل اور جموں و کشمیر کے لیے کلیدی کردار ادا کریں گی۔