سری نگر//جموںوکشمیرکی انتظامیہ نے جمعہ کے روز یہ واضح کیاکہ عیدالاضحی کے موقعہ پر جانوروںکوذبح یاقربان کرنے پرکوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے ۔ جے کے این ایس کے مطابق محکمہ انیمل و شیپ ہسبنڈری اینڈ فشریز کے ڈائریکٹر پلاننگ جی ایل شرمانے موصوف کی جانب سے جاری کردہ خط یامکتوب کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ خط کے متن اورمفہوم کوغلط سمجھا گیاہے ۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ یہ ایک خط ہے ،آرڈریاکوئی حکمنامہ نہیں ۔انہوںنے واضح کیاکہ جموں وکشمیرمیںعیدالاضحی کے موقعہ پرجانوروںکوذبح یاقربان کرنے پرکوئی پابندی عائدنہیں کی گئی ہے ۔ڈائریکٹر موصوف کاایک میڈیا دارے کیساتھ بات کرتے ہوئے کہناتھاکہ خط میں انفورسمنٹ ایجنسیوں سے صر ف یہ کہاگیا ہے کہ وہ اینمل ویلفیئربورڈکے قوانین کوعملائیں کیونکہ عیدجیسے مواقعوںپر بڑے پیمانے پرجانوروںکوذبح کیا جاتا ہے ،اورہم اس ظلم کوروکناچاہتے ہیں ۔انہوں نے پھرکہاکہ یہ خط ہے کوئی آرڈرنہیں ،اوراسکی رئوسے جموں وکشمیرمیں جانوروںکوذبح کرنے یاجانوروںکی قربانی دینے پرکوئی پابندی عائدنہیں کی گئی ہے۔ محکمہ انیمل و شیپ ہسبنڈری اینڈ فشریز کے ڈائریکٹر پلاننگ جی ایل شرمانے کہاکہ حکام کوخط ارسال کرناایک معمول کاکام ہے ۔تاہم انہوں نے کہاکہ ہم اس بات کویقینی بنانا چاہتے ہیں کہ جانوروں کوایک جگہ سے دوسری جگہ جائز طریقے پرلیجایاجائے ۔جی ایل شرماکامزیدکہناتھاکہ اس خط کامقصداسبات کویقینی بناناہے کہ ذبح کیلئے جانوروںکوایک جگہ سے دوسری جگہ محفوظ طریقے سے پہنچایاجائے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے مشاہدے میں آیاہے کہ جس گاڑی میں 100بھیڑوں ،بکریوں وغیرہ کوایک ساتھ لادنے کی گنجائش ہوتی ہے ،اُس میں 200ایسے جانوروںکوبھردیاجاتا ہے ،اوراس جم گھٹے کی وجہ سے بعض جانورراستے میں مرجاتے ہیں،جوکہ ظلم ہے۔انہوں نے کہاکہ ایسے قوانین موجودہیں ،جو حاملہ ،بیمار یاپیاسے جانوروں کوذبح کرنے سے روکتے ہیں اورایسے قوانین پرعمل درآمدہوگا۔ایک سوال کے جواب میں محکمہ انیمل و شیپ ہسبنڈری اینڈ فشریز کے ڈائریکٹر پلاننگ جی ایل شرمانے یہ بھی کہاکہ جانوروں کوسڑکوں اورعوامی مقامات پرذبح نہیں کیا جاناچاہئے بلکہ کسی صاف جگہ ان کوذبح کیا جاسکتا ہے ۔انہوںنے یہ بھی کہاکہ ایسا کوئی قانون نہیں ہے ،جس میںمذہبی مقاصد کیلئے جانوروں کوذبح کرنے پرپابندی عائد ہو۔