نیوز ڈیسک/
سرینگر /11جولائی //سرینگر جموں شاہراہ مسلسل چار روز تک بند رہنے کے بیچ جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے رام بن علاقے کا دورہ کرکے وہاں شاہراہ کی بحالی کیلئے کام کا جائزہ لیا ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں زون مکیش سنگھ کے ہمراہ سرینگر جموں شاہراہ کی بحالی کے کام کا جائزہ لیا ۔ پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ ، آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی ڈی کے رینج ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن ، ایس ایس پی رام بن ، ایس ایس پی ٹریفک نیشنل ہائی وے دیگر حکام کے ساتھ رام بن میں چمبہ شیری علاقے کا دورہ کیا اور وہاں سرینگر جموں شاہراہ کی بحالی کیلئے جاری کام کا معائنہ کیا ۔ اس موقعہ پر جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کو بتایا گیا کہ شاہراہ کی بحالی کیلئے ہنگامی نوعیت پر کام جاری ہے اور شاہراہ کو جلد از جلد بحال کرنے کیلئے دن رات متعلقہ حکام کام میں مصروف عمل ہے ۔ اس موقعہ پر ڈی جی پی نے کہا کہ نیشنل ہائی وئے اتھارٹی آف انڈیا کو شاہراہ کو بحال کرکے ایک قابل ستائش کام کیا۔انہوں نے کہا کہ مزید پانچ روز بعد شاہراہ کو بحال کر دیا گیا ہے اور شاہراہ پر پھنسے ہوئے گاڑیوں کو جو 5500 امرناتھ یاتریوں کو لے کر جا رہے تھے،کو سری نگر کی طرف جانے کی اجازت دی گئی انہوں نے کہا کہ ’’سب سے پہلے، تمام پھنسے ہوئے گاڑیوں، خاص طور پر یاتریوں کو لے جانے والی گاڑیوں کو سرینگر کی طرف جانے کی اجازت دی جائے گی۔ شام کو، ٹریفک حکام بیٹھ کر ہائی وے پر ٹریفک کی نقل و حرکت پر کال کریں گے‘‘۔