• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, جولائی ۲۳, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

روزگارکی فراہمی کیلئے سرکار پُرعزم

ہندوستان کی ترقی میں نوجوانوں کاکافی رول

Nigraan News by Nigraan News
27 سیکنڈز پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
روزگارکی فراہمی کیلئے سرکار پُرعزم

روزگارکی فراہمی کیلئے سرکار پُرعزم

FacebookTwitterWhatsapp

ملک میں بے روزگاری دیگر ممالک کے مقابلہ میں کم: ریڈی

نیوز ڈیسک//
حیدرآباد22جولائی:مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ ہندوستان کی ترقی میں نوجوانوں کا رول کافی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ملک میں مختلف شعبوں میں 10 لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے کیلئے خلوص نیت کے ساتھ کام کر رہی ہے اور بے روزگاروں کی زندگیوں میں نئی امیدیں لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہر ماہ مختلف محکموں کے ذمہ داروں سے ملاقات کرتے ہیں اور ملازمتوں کو پر کرنے کے لیے مناسب اقدامات کرتے ہیں۔ آج تلنگانہ کے سکندرآباد کے ریل کلارنگ میں منعقدہ روزگار میلہ پروگرام میں وزیر کشن ریڈی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے مرکزی حکومت کی ملازمت حاصل کرنے والے نوجوانوں اور لڑکیوں کو ملک کے عوام کی خدمت کرنے کی تلقین کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی مملکتی وزیر کھاد بھگونت کھوبا نے کہا کہ ہندوستان میں بے روزگاری دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔ ہندوستان میں بے روزگاری صرف 3.3 فیصد ہے۔ انہوں روز گار میلے میں تقریباً 135 نوجوانوں کو ملازمت کے تقرری کے دستاویزات حوالے کیے۔ اس موقع پر تلگو ریاستوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو جنہوں نے ایمس، پاور گرڈ، ایل آئی سی، سنٹرل بورڈ آف ٹیکس، بینک آف بڑودہ جیسے اداروں میں ملازمتیں حاصل کی ہیں، مرکزی وزیر سے تقرری کے دستاویزات حاصل کئے۔ کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے چیف کمشنر سندیپ پرکاش، چیف کمشنر سنگیتا اور دیگر افسران نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر کھوبا نے کہا کہ گزشتہ9سالوں میں شفاف پالیسیوں کے ذریعہ مرکزی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے جی ڈی پی بڑھ کر 7.5 فیصد ہو گئی ہے اور مہنگائی کی شرح کم ہو کر 4.2 فیصد پر آ گئی ہے، جو کہ دنیا میں کہیں بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے9 سالوں میں غریبوں کی زندگی میں بہتری آئی ہے اور 15 کروڑ لوگ خط غربت سے اوپر آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 40 کروڑ افرادنے مدرا یوجنا کے ذریعہ قرض حاصل کیا اور ان میں زیادہ تر خواتین ہیں۔ چار کروڑ غریبوں کے لیے گھر اور 12 کروڑ بیت الخلاء بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کے جن دھن کھاتوں میں ایک لاکھ90 ہزار کروڑ روپے جمع کرائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹ کیش ٹرانسفر کے ذریعہ غریبوں کو دیا جانے والا ہر روپیہ ان کے پاس جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2047 تک ہندوستان انسانی وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرکے دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے انتہائی شفاف طریقہ سے نافذ کی گئی پالیسیوں کی وجہ سے قومی سطح پر بے روزگاری میں نمایاں کمی واقع ہو کر تقریباً 4 فیصد رہ گئی ہے تاہم تلنگانہ میں بے روزگاری 7.5 فیصد ہے۔یواین آئی

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اجتماعی کوششوں سے غریب کا خاتمہ ممکن

اجتماعی کوششوں سے غریب کا خاتمہ ممکن

27 سیکنڈز پہلے
امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہوگی

امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہوگی

27 سیکنڈز پہلے
چیف سیکرٹری کا شہر کا دورہ، سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا لیا جائزہ

چیف سیکرٹری کا شہر کا دورہ، سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا لیا جائزہ

27 سیکنڈز پہلے
اولمپک میڈلسٹ سائنا نہوال نے شری امرناتھ جی یاترا کے لیے جموں و کشمیر کا دورہ کیا

اولمپک میڈلسٹ سائنا نہوال نے شری امرناتھ جی یاترا کے لیے جموں و کشمیر کا دورہ کیا

27 سیکنڈز پہلے
دشمن عناصر ٹیکنالوجی استعمال کررہے ہیں

دہشت گرد اپنی شناخت چھپانے اور بنیاد پرست مواد پھیلانے کے لیے ڈارک نیٹ کا استعمال کر رہے ہیں:جی ٹوونٹی کانفرنس میں امیت شاہ

27 سیکنڈز پہلے
پولیس چیف دلباغ سنگھ کا شاہراہ کا دورہ،بحالی کام کا کیا معائینہ

پولیس چیف دلباغ سنگھ کا شاہراہ کا دورہ،بحالی کام کا کیا معائینہ

27 سیکنڈز پہلے
عوام الناس افواہوں پر کان نہ دھریں: صوبائی کمشنر

عوام الناس افواہوں پر کان نہ دھریں: صوبائی کمشنر

27 سیکنڈز پہلے
دفعہ 370کی منسوخی کو چلینج کرنیوالی عرضیوں کا معاملہ

2اگست سے سماعت شروع ہوگی

27 سیکنڈز پہلے
دفعہ 370کی منسوخی کو چلینج کرنیوالی عرضیوں کا معاملہ

آرٹیکل 370کومنسوخی کے فیصلے کیخلاف دائردرخواستوں پر مرکز کاسپریم کورٹ میں جوابی حلف نامہ

27 سیکنڈز پہلے
شاہراہ پرتیسرے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل بند

شاہراہ پرتیسرے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل بند

27 سیکنڈز پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.