• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۷, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

امریکہ نے ہندوستان کو ‘ایم ایچ 60 آر ہیلی کاپٹر سونپے

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-17
Reading Time: 1min read
A A
0
امریکہ نے ہندوستان کو 'ایم ایچ 60 آر ہیلی کاپٹر سونپے
FacebookTwitterWhatsapp

واشنگٹن: ہند۔ امریکہ دفاعی شراکت داری کو اور زیادہ مضبوط کرتے ہوئے امریکی بحریہ نے دو ایم ایچ 60 آر ہیلی کاپٹر ہندوستانی بحریہ کو سونپ دیئے ہیں۔ سین ڈیاگو کے بحریہ کے ہوائی اڈے نارتھ آئیس لینڈ یا این اے ایس نارتھ آیس لینڈ میں ہوئی تقریب میں امریکی بحریہ نے ہندوستانی بحریہ کو باضابط طور پر ملٹی رول ہیلی کاپٹر (ایم آر ایچ) سونپے۔ اس دوران امریکہ میں ہندوستان کے سفیر ترن جیت سنگھ سندھو بھی موجود تھے۔اس موقع پر ترن جیت سنگھ سندھو نے کہا کہ سبھی موسموں میں کام کرنے والے ملٹی رول ہیلی کاپٹروں کا بیڑے میں شامل ہونا ہند۔ امریکہ دو طرفہ دفاعی تعلقات میں اہم قدم ہے۔ انہوں نے آج ٹوئٹ کرکے کہا ‘ہند۔ امریکہ کے دفاعی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر سونپے جانے کی تقریب میں امریکی بحریہ کے کمانڈر وائس ایڈمرل کینتھ وائٹ سیل اور ہندوستانی وائس ایڈمرل رونیت سنگھ شامل ہوئے۔ہندوستان امریکہ سے 24 ملٹی رول ہیلی کاپٹر خرید رہا ہے۔ ان دو ہیلی کاپٹروں کا ہندوستان کو سونپا جانا اسی عمل کا حصہ ہے۔ اس ہیلی کاپٹر پر تربیت لینے کے لئے ہندوستانی بحریہ کے 18 جوان پہلے ہی سے امریکہ میں موجود ہیں۔ آئندہ تین برسوں میں ہندوستان کو سبھی 24 ہیلی کاپٹر سونپ دیئے جائیں گے۔ یہ ہیلی کاپٹر حاصل ہونے سے ہندوستانی بحریہ کی بحر ہند کے خطہ میں آبدوز مخالف جنگی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

حکومت نے ریلائنس انشورنس کمپنی دو سال کیلئے بلیک لسٹ کردی

حکومت نے ریلائنس انشورنس کمپنی دو سال کیلئے بلیک لسٹ کردی

2026-04-29
ملک کی قومی شاہرائوں پر ٹول ٹیکس۔دسمبر سے بغیر رکاوٹ ٹول سسٹم لاگو ہوگا: نتن گڈکری

ملک کی قومی شاہرائوں پر ٹول ٹیکس۔دسمبر سے بغیر رکاوٹ ٹول سسٹم لاگو ہوگا: نتن گڈکری

2026-04-25
خواتین ریزرویشن اور حد بندی سمیت 3بلیں پارلیمان میں ناکام

خواتین ریزرویشن اور حد بندی سمیت 3بلیں پارلیمان میں ناکام

2026-04-18
لوک سبھا اراکین کی تعداد ، 815 ہو جائیگی، 272 نشستیںخواتین کیلئے

لوک سبھا اراکین کی تعداد ، 815 ہو جائیگی، 272 نشستیںخواتین کیلئے

2026-04-17
منشیات ۔حکومت مجرموں کے خلاف سزائوں کو یقینی بنا رہی ہے: امت شاہ

مسلمانوں کو کوئی ریزرویشن نہیں، مذہب کی بنیاد پر کوٹہ غیر آئینی: شاہ

2026-04-17
اپوزیشن نے خواتین کے خوابوں کو روند ڈالا،وزیر اعظم کی ماں بیٹیو سے معذرت

خواتین کوٹہ اور حد بندی کمیشن بل لوک سبھا میں پیش، وزیر اعظم کی اپوزیشن سے حمایت طلب

2026-04-17
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

امریکہ کی آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری

2026-04-16
پارلیمنٹ کا 3روزہ خصوصی اجلاس آج سے

پارلیمنٹ کا 3روزہ خصوصی اجلاس آج سے

2026-04-16
منشیات ۔حکومت مجرموں کے خلاف سزائوں کو یقینی بنا رہی ہے: امت شاہ

امبیڈکر نے آئین دیکر جمہوریت کی بنیاد رکھی : امیت شاہ

2026-04-14
امریکہ ایران جنگ بندی کے بعد پہلی بار,وزیر اعظم مودی کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون

امریکہ ایران جنگ بندی کے بعد پہلی بار,وزیر اعظم مودی کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page