کشمیر انفو//
سرینگر/25اکتوبر:جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سرینگر میںمقیم 15کور کے فوجی ہیڈ کواٹر پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں لیفٹنٹ گورنر کے مشیر آر آر بٹھناگر اور شمالی کمان کے فوجی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اوپیندر دیودی کے علاوہ فوج و پولیس کے دیگر اعلی افسران نے شرکت کی ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق جموں و کشمیر کی سیکورٹی ایجنسیوں کے اعلیٰ عہدیداروں کی ایک سیکورٹی جائزہ میٹنگ سرینگر میں 15 کور ہیڈ کواٹر میں منعقد ہوئی ۔ اجلاس کی صدارت لیفٹنٹ گورنر کے مشیر آر آر بھٹناگر اور شمالی کمان کے فوجی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اپیندر دویدی نے کی۔سیکورٹی اجلاس میں فوج کے 15کور کے کمانڈر ، جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ ، سپشیل ڈی جی سی آئی ڈی سآر آر سوئن ،ایڈیشنل جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار کے علاوہ دیگر فوجی اور پولیس افسران نے شرکت کی ۔ اس اجلاس میں جموں کشمیر میں سیکورٹی کی موجودہ صورتحال سے متعلق متعدد پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں لیفٹنٹ گورنر کے مشیر آر آر بٹھناگر نے جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور مختلف ہنگامی حالات پر غور کیا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ سردیوں کے موسم کے آغاز کے حوالے سے خطے میں سیکورٹی کی باریکیاں بھی زیر بحث آئیں۔سرینگر میں مقیم دفاعی ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سرینگر میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ منعقد ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ کی صدارت لیفٹنٹ گورنر کے مشیر آر آر بٹھناگر اور شمالی کمان کے فوجی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اوپیندرا دیودی نے کی ۔ بیان میں کہا گیا کہ اجلاس میں جموں کشمیر کی موجودہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔