نیوز ڈیسک//
سرینگر/25اکتوبر:چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کہا ہے کہ اگر صارفین وقت پر بجلی کی بلیوں کی ادائیگی کریں گے محکمہ صارفین کو چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی کیلئے وعدہ بند ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کہ یوٹی میںبجلی کے شعبے میں خاطر خواہ تبدیلی لانے کے علاوہ اگلے چند سالوں میں یہاں کے صارفین کو 24×7 بجلی کی فراہمی فراہم کرنے کے لیے مرحلہ اول کے تحت سمارٹ میٹر لگائے گئے ہیں اور فیز II میں جولائی 2024 تک مزید ایسے میٹر لگائے جائیں گے۔ اطلاعات کے مطابق چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (پی ڈی ڈی) کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموں و کشمیر میں تقسیم کے شعبے میں کی جانے والی ممکنہ اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری خزانہ، پرنسپل سکریٹری، پی ڈی ڈی؛ ڈی جی بجٹ؛ محکمہ کے چیف انجینئرز اور محکمہ کے کئی دیگر افسران نے شرکت کی۔چیف سکریٹری نے افسران پر زور دیا کہ وہ حقیقی ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن (اے ٹی اینڈ ڈی) کے نقصانات کو کم کرنے پر کام کریں اور انہیں ہر سال کم از کم 10 فیصد تک کم کریں تاکہ انہیں جائز حدود میں لایا جا سکے۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ صارفین کو بجلی کی معیاری فراہمی کو یقینی بنانے کے علاوہ صارفین سے واجب الادا واجبات کی وصولی کو یقینی بنائیں۔ڈاکٹر مہتا نے صارفین کو یہ یقین دلانے کے لیے مہم چلانے پر بھی زور دیا کہ اگر وہ وقت پر اپنے واجبات کی ادائیگی کرتے ہیں تو محکمہ معیاری بجلی فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ مستقبل میںمیٹر والے علاقوں میں صرف سمارٹ میٹر ہی لگائیں غیر میٹر والے علاقوں میں روایتی میٹر لگائیں۔چیف سکریٹری نے سمارٹ میٹروں کی تنصیب اور نقصان کو کم کرنے سے متعلق تمام کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی کوشش ہے کہ آئندہ چند سالوں میں تمام صارفین کو چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کی جائے۔