نیوز ڈیسک//
سرینگر/25/اکتوبر//انڈیا اتحاد سے بی جے پی کو الیکشن میں کسی بھی طرح کے خطرے کوخارج کرتے ہوئے سینئرلیڈر جنرل سیکریٹری نے کہاکہ سابق ریاست کے سابق گورنر کے بیانات کوہم سنجیدگی سے نہیں لیتے ہیں پچھلے نوبرسوں کے دوران وزیراعظم کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات روز روشن کی طرح عیاں ہے اور جموںو کشمیرکے عوام کو 370-35Aکے خاتمے کاکوئی غم نہیں ۔اے پی آ ئی نیوز کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئرلیڈر اشوک کول نے پارلیمنٹ اسمبلی اور بلدیاتی الیکشنوں میںبی جے پی کوواضح اکثریت ملنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ہم کارکردگی کی بنیاد پرلوگوں سے ووٹ مانگے گے ۔وزیراعظم کے دس سال روز روشن کی طرح عیاں ہیں کہ انہوں نے غریب طبقوں کے لئے کس طرح سے اقدام اٹھائے اورانہیں غربت جہالت سے باہرنکال کرعز ت وقار کے ساتھ زندگی گزرنے کاموقع فراہم کیا۔بھارتیہ جنتاپارٹی نے جنرل سیکریٹری نے کہاکہ370-35Aجموںو کشمیرکی تعمیروترقی کے لئے سب سے بڑی رکاوٹ تھی۔ پانچ اگست 2019کولئے گئے فیصلے کادفاع کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جموں وکشمیرکے عوام کواسکاکوئی غم نہیں اور عوام مرکزی حکومت اور وزیراعظم کے ا س فیصلے سے مطمئن ہیں۔ انہوںنے کہاکہ انڈیااتحاد بھارتیہ جنتا پارٹی کے لئے کوئی خطرہ نہیں حزب ختلاف نے 2014اور 2019میں بھی اس طرح کی کوشش کی تاہم عوام نے انہیں آٹے اور نمک کابھاؤ دکھایا اور وزیراعظم کو باری اکثریت سے اپنا اعتماد دیا ْ۔سابق ریاست کے سابق گورنر ستپال ملک کی جانب سے جموںو کشمیرکے حوالے سے دیئے جانے والے بیانات کو بے معنی بے وزن قرار دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جب وہ ریاست کے اعلیٰ عہدے پرفائز تھے تب انہوںنے اسطرح کے بیانات دینے سے گریز کیا۔گورنر ی ختم ہونے کے ہردن بیان دینے کاکوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ہے اور بی جے پی ان کے بیانات کوسنجیدگی سے نہیں لیتی ہے۔