سری نگر /05 ؍دسمبر2023ء//ناظم اطلاعات جموں و کشمیرمنگا شیرپا نے جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن کشمیر کے اے آئی او شبیر احمد بٹ کی والدہ کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے جو مختصر علالت کے بعد اِنتقال کرگئیں۔اَپنے تعزیتی پیغام میںناظم اطلاعات نے شبیر احمد اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کی روح کے ابدی اور دائمی سکون کے لئے دعا کی۔دریں اثناء، ڈی آئی پی آر کے ملازمین نے بھی شبیر احمد کی والدہ کے اِنتقال پر اِظہارِ تعزیت کی۔ محکمہ کے افسران اور ملازمین نے سوگوار کنبے کے ساتھ اِظہارِ ہمدردی اور یکجہتی کا اِظہار کیا اور مرحومہ کی روح کے ابدی سکون اور سوگوار کنبے کے لئے یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت کے لئے دعا کی۔