• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, جولائی ۱۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

اسمبلی لیکشن: پہلے مرحلےکے مقابلے کےلئے تیاریاں مکمل

Nigraan News by Nigraan News
2024-08-31
Reading Time: 1min read
A A
0
اسمبلی لیکشن: پہلے مرحلے کےلئے تیاریاں مکمل

اسمبلی لیکشن: پہلے مرحلے کےلئے تیاریاں مکمل

FacebookTwitterWhatsapp

ایجنسیاں

سری نگر؍ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے مقابلے کے لئے لکیریں کھینچ دی گئی ہیں اور بیشتر نشستوں پر کثیر الجہتی مقابلے دیکھنے کی امید کی جاتی ہے۔بتادیں کہ جموں و کشمیر میں ایک دہائی کے طویل عرصے کے بعد اسمبلی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور تین مرحلوں پر محیط ان انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ 18 ستمبر کو منعقد ہوگی۔پہلے مرحلے کے 24 انتخابی حلقوں کے لئے کاغذات نامزدگی واپس نکالنے کی آخری تاریخ جمعہ کی شام کو ختم ہوئی جس کے بعد اس مرحلے کے لئے کل 219 امید وار مقابلے میں رہ گئے۔وادی کشمیر میں اننت ناگ، کولگام، پلوامہ اور شوپیاں اضلاع پر پھیلی 16 انتخابی حلقوں کے لئے 155 امید وار قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ان انتخابی حلقوں میں سے سب سے زیادہ 14 امید وار پلوامہ کے پانپور اسمبلی حلقے سے لڑ رہے ہیں جبکہ سب کم 3 امید وار اننت ناگ کے سری گفوارہ – بجبہاڑہ حلقے سے قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔انتخابات کے پہلے مرحلے میں جو نمایاں امید وار اپنی قسمت آز مائی کر رہے ہیں ان میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری غلام احمد میر، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی، سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی،نیشنل کانفرنس کی سینئر لیڈر سکینہ یتو، نیشنل کانفرنس کے ہی سینئر لیڈر اور سابق رکن پارلیمان جسٹس (ر) حسنین مسعودی، پی ڈی پی کے نوجوان لیڈر وحید پرہ، بی جے پی کے صوفی یوسف،کالعدم جماعت اسلامی کے سابق رکن طلعت مجید خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے کے 24 حلقوں میں سے بیشتر حلقوں پر کثیر الجہتی مقابلہ متوقع ہے کیونکہ سر نو حد بندی کی وجہ سے نئے معاملات او پیچیدگیاں سامنے آئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان قبل از انتخابات الائنس سے پی ڈی پی اور آزاد امید واروں کو مشکلات کا سامنا کرنے پڑ سکے گا۔تین مرحلوں پر محیط اسمبلی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 25 ستمبر جبکہ تیسرا اور آخری مرحلہ یکم اکتوبر کو منعقد ہوگا اور ووٹوں کی گنتی 4 اکتوبر کو ہوگی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.