جموں،؍؍ مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی ذمہ دار ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر نیشنل کانفرنس نہ ہوتی تو جموں وکشمیر میں بھی ملک کے باقی حصوں کی طرح ترقی ہوتی۔موصوف وزیر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز ضلع ریاسی میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کی وجہ سے دہشت گردی اور رشوت خوری کو بڑھا وا مل گیا۔ان کا کہنا تھا: ‘نیشنل کانفرنس کی وجہ سے ہی جموں وکشمیر میں دفعہ 370 تھا جس کی وجہ سے لوگوں کو حقوق نہیں مل رہے تھے ‘۔مرکزی وزیر نے کہا کہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس ہی خاندانی راج کی ذمہ دار ہے ۔انہوں نے کہا:’اگرجموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس نہ ہوتی تو یہاں بھی ملک کے باقی حصوں کی طرح ترقی ہوتی۔