پلوامہ : پلوامہ کے شادی مرگ میں ایک شخص پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔ اطلاعات کےکل یعنی ۳؍دسمبر کی شام شادی مرگ میں ایک شخص پر تیزاب حملہ کیا گیا جس کے بعد اسے فوری طور پر قریبی اسپتال راجپورہ منتقل کیا گیا ،تاہم ڈاکٹرز نے انہیں سکمز صورہ ریفر کیا۔ تیزاب حملہ میں شدید زخمی شخص کی شناخت محمد شفیع میر کے طور پر کی گئی جو قلم پورہ میں دکان چلاتاہے۔ تیزاب حملہ کے وقت شفیع میر اپنی دکان بند کرکے گھر کی طرف جارہے تھے۔عینی شاہد کے مطابق محمد شفیع میر اپنی دکان بند کرنے کے بعد جوںہی گھر کی طرف جارہے تھے کہ اچانک کچھ نامعلوم افراد نے ان پر تیزاب پھینک دیا۔ متاثرہ شخص کی چیخ و پکار کے بعد مقامی دکاندار موقع پر پہنچے اور محمد شفیع میر کو راجپورہ اسپتال منتقل کیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نزدیکی پولیس راجپورہ بھی موقع پر پہنچ گئی اور اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرکے معاملے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔