سری نگر29دسمبر؍کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے پیر کو لئے جانے والے سبھی امتحانات کو ملتوی کیا گیا ہے ۔اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکم نامے کے مطابق موسمی صورتحال کے پیش نظر 30دسمبر کو لئے جانے والے سبھی امتحانات کو ملتوی کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔بتادیں کہ وادی کشمیر میں بھاری برف باری کے نتیجے میں ابھی بھی دور دراز علاقے ضلعی ہیڈ کواٹروں سے کٹ کر رہ گئے ہیں۔جنوبی کشمیر کے کولگام ، شوپیاں اور اننت ناگ کے دیہی علاقوں میں دو سے تین فٹ برف جمع ہونے کی وجہ سے لوگوں کو عبور و مرور میں دقتیں پیش آرہی ہے ۔