سری نگر؍ سری نگر کے راج باغ کرسو علاقے میں پیر کو آتشزدگی کی ایک واردات میں پانچ رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا۔ذرائع نے بتایا کہ راج باغ کرسو میں پیر کے روز ایک مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل واقع مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس آتشزدگی کے بارے میں قریب پونے بارہ بجے اطلاع موصول ہوئی جس کے ساتھ ہی 8 فائر ٹنڈرس کو جائے واردات کی طرف بھیج دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آگ کو قابو میں کرلیا گیا ہے تاہم اس واردات میں 5 رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔