سری نگر؍ 11 ؍اپریل؍پی ڈی پی کے لیڈروں اور کارکنوں نے جمعہ کے روز یہاں وقف بل کے خلاف احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں نے ہاتھوں میں تختیاں اٹھارکھی تھیں اور وہ وقف بل منظور نہیں منظور نہیں’ جیسے نعرے لگا رہے تھے اور نیشنل کانفرنس پر اس بل پر خاموشی اختیار کرنے کا الزام لگا رہے تھے ۔اس موقع پر پارٹی کے سینئر لیڈر خورشید عالم نے میڈیا کو بتایا: ‘ہم آج یہاں وقف بل کے خلاف احتجاج کر رہے تھے لیکن پولیس نے ہمیں روک دیا۔انہوں نے کہا: ‘وقف بل ملک کے مسلمانوں کو منظور نہیں ہے اس کو پارلیمنٹ میں رات کے اندھیرے میں پاس کیا گیا۔نیشنل کانفرنس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے موصوف لیڈر نے کہا: ‘بی جے پی کا مسلمانوں کے تئیں رویہ قابل مذمت ہے لیکن نیشنل کانفرنس کی اس بل پر مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے ۔انہوں نے کہا: ‘ملک کے 24 کروڑ مسلمانوں کو جموں وکشمیر جو ملک کی مسلم اکثریتی ریاست ہے ، پر اعتبار تھا لیکن اسپیکر کے ذریعے بل پر اٹھائی جانے والی آواز کو خاموش کر دیا گیا۔ان کا کہنا تھا: ‘نیشنل کانفرنس کے ممبروں نے اسمبلی میں صرف ڈرامہ کیا۔