سرینگر؍22اپریل؍پی ڈی پی سنیئر لیڈر اور ممبر اسمبلی پلوامہ وحید الرحمان پرہ نے پہلگام میںسیاحوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس گھناونے حملے کے خلاف پی ڈی پی صدر نے بدھ وار کو کشمیر بندھ کی کل دی ہے اور ہمیں مل کر اس انسانیت کے قتل کیخلاف یکجا ہونا چاہئے ۔ تفصیلات کے مطابق ممبر اسمبلی پلوامہ وحید الرحمان پرہ نے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا ” ہمارے خیالات متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ یہ بے ہودہ تشدد کا کوئی مقصد نہیں، تمام احساس اور انسانیت کی نفی کرتا ہے۔ کشمیر نے کافی نقصان اٹھایا ہے“ ۔اسی دوران انہو ں نے مزید لکھا ہے کہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اس گھناونے حملے کے خلاف بدھ وار کو کشمیر بند ھ کی کال دی ہے اور لکھا کہ یہ وقت ہے کہ ہم سب مل کر اس بے گناہ قتل عام کیخلاف یکجا کھڑا ہو جائیں ۔










