• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, فروری ۱۷, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

دفعہ 370کی منسوخی کے بعد تشدد کے واقعات میں نمایاں کمی

نئے فوجداری قوانین کے مکمل نفاذ کے بعد مقدمات میں سزا کی شرح 80 فیصد تک پہنچ جائےگی / امیت شاہ

Nigraan News by Nigraan News
5 گھنٹے پہلے
A A
0
دفعہ 370کی منسوخی کے بعد تشدد کے واقعات میں نمایاں کمی

دفعہ 370کی منسوخی کے بعد تشدد کے واقعات میں نمایاں کمی

FacebookTwitterWhatsapp

جموں و کشمیرمیں دیرپا امن کا قیام اب ایک حقیقت حکومت قومی سلامتی کو مضبوط بنانے اور پائیدار امن اور ترقی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم

جموں و کشمیر مستقل امن کی طرف بڑھ رہا ہے کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد سے تشدد کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے سالوں میں ملک میں تین نئے فوجداری قوانین کے مکمل نفاذ کے بعد، فوجداری مقدمات میں سزا کی شرح 80 فیصد تک پہنچ جائے گی۔سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق دہلی پولیس کے 79 ویں یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ ملک کے داخلی سلامتی کے منظر نامے میں گزشتہ دہائی کے دوران ایک غیر معمولی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر، شمال مشرقی اور بائیں بازو کے انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں میں تشدد میں 80 فیصد سے زیادہ کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا ” وہ دن دور نہیں جب یہ علاقے تشدد سے مکمل طور پر آزاد ہو جائیں گے۔ 31 مارچ 2026 تک ملک سے ماو ¿ ازم کا خاتمہ ہو جائے گا۔ “ تقریب کے دوران، وزیر داخلہ نے 375 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر کیے گئے نئے دہلی پولیس اسپیشل سیل انٹیگریٹڈ ہیڈ کوارٹر کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے اسے ملک کا سب سے جدید انسداد منشیات اور انسداد دہشت گردی کا مرکز قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ یہ ملک بھر میں پولیس فورسز کے لیے ایک معیار کے طور پر کام کرے گا۔شاہ نے فوجداری انصاف کے نظام میں اصلاحات پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگلے دو سالوں میں تین نئے فوجداری قوانین کے مکمل نفاذ کے ساتھ، ایف آئی آر کے اندراج سے لے کر سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے تک کا وقت کم ہو کر تین سال سے کم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو اب فوجداری قانون میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے، جس سے مضبوط اور زیادہ موثر کارروائی ممکن ہو رہی ہے۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت قومی سلامتی کو مضبوط بنانے اور جموں و کشمیر میں پائیدار امن اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔امیت شاہ نے کہا کہ آنے والے سالوں میں ملک میں تین نئے فوجداری قوانین کے مکمل نفاذ کے بعد، فوجداری مقدمات میں سزا کی شرح 80 فیصد تک پہنچ جائے گی۔شاہ نے کہا کہ تین نئے انصاف پر مبنی فوجداری قوانین گزشتہ 11 سالوں میں ملک کی جانب سے حاصل کیے گئے سنگ میلوں میں سے ایک ہیں جو آنے والے چند سالوں میں مکمل طور پر نافذ ہونے کے بعد مقدمات کے نمٹانے اور سزا سنانے کی شرح کو بڑھانے میں مدد کریں گے۔شاہ نے دہلی پولیس کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی دارالحکومت کو درپیش چیلنجوں سے کامیابی کے ساتھ نمٹنے میں کامیاب رہی ہے جو ملک کی جمہوریت کی دھڑکن اور اس کی عزت اور شناخت کی علامت ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

آر ایس پورہ میں 3 قیدی فرار، دو پولیس اہلکار زخمی، بڑے پیمانے پر تلاش جاری

5 گھنٹے پہلے
انسپائر ایوارڈز مانک 24-2025 کے تحت بی ایچ ایس ایس پانپور میں ضلعی سطح کی نمائش اور پروجیکٹ مقابلے (DLEPC) کا انعقاد

انسپائر ایوارڈز مانک 24-2025 کے تحت بی ایچ ایس ایس پانپور میں ضلعی سطح کی نمائش اور پروجیکٹ مقابلے (DLEPC) کا انعقاد

5 گھنٹے پہلے
ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

5 گھنٹے پہلے
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

5 گھنٹے پہلے
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

5 گھنٹے پہلے
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

5 گھنٹے پہلے
پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

5 گھنٹے پہلے
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

5 گھنٹے پہلے
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

5 گھنٹے پہلے
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

5 گھنٹے پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.