سرینگر:نوجوانوں کو عسکریت سے دور رکھنے کیلئے موزون وقت پر انہیں بہترین مواقعے فراہم کئے جاتے ہیں کی بات کرتے ہوئے آئی جی سی آر پی ایف نے کہا کہ عسکریت سے متاثرہ علاقوں میں ایک نئی حکمت عملی مرتب دینا وقت کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ ڈرون خطرات سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی مرتب دی جا رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق آئی جی سی آر پی ایف سرینگر سیکٹر چھرو سنہا نے کہا کہ نوجوانوں کو غلط راہ پر جانے سے روک دینے کیلئے نئے نئے مواقعے تلاش کئے جا رہے ہیں ۔ سرینگر میں ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے آئی جی سی آر پی ایف نے کہا کہ سی آر پی ایف کی جانب سے نوجوانوں کی کونسلنگ کی جا رہی ہے تاکہ وہ کسی بھی بہکائو میں نہ آ سکیں ۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے ذمہ داری لی ہے کہ بہترین کونسلنگ کے علاوہ موزون وقت پر نوجوانوں کیلئے نئے روزگار کے مواقعے بہم رکھیں تاکہ نوجوان عسکریت سے دور رہے اور اپنے مستقبل کو سنوانے کی جانب توجہ فراہم کریں ۔ انہوںنے مزید کہا کہ ان علاقوں جو عسکریت سے متاثرہ ہے ان میں بہترین موقعہ یہ ہے کہ وہاں نوجوانوں کی کونسلنگ جاری رکھی جا ئیں تاکہ نوجوان پود کو عسکری سرگرمیوں سے دور رکھا جا سکے ۔ انہوںنے کہا کہ جنوبی ضلع پلوامہ اور بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی کونسلنگ اور انہیں مسابقی امتحانات کیلئے تیار کرنا ترجیحات میں شامل ہے ۔ جبکہ اس کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو مختلف ریکروٹمنٹ ریلیوں کا بھی حصہ بنا یا جا رہا ہے ۔ جبکہ اس کے ساتھ ساتھ طلبہ کیلئے کوچنگ بھی کی جا رہی ہے اور انہیں آن لائن کلاسز کے ذریعے تعلیم بھی دی جا رہی ہے ۔ ڈورن حملو ں کے بارے میں انہوںنے کہا کہ ڈرون خطرات ہمارے لئے نیا چیلنج ہے تاہم اس سے نمٹنے کیلئے نئی حکمت عملی مرتب دی جا رہی ہے ۔