• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جولائی ۲, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

صحت سہولیات کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق

Nigraan News by Nigraan News
2 منٹس پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
صحت سہولیات کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق

صحت سہولیات کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق

FacebookTwitterWhatsapp

شہر اور دیہات میں لوگوں کو جو طبی سہولیات میسر ہیں ان میں کافی فرق ہے۔یعنی شہروں میں لوگوں کو مناسب اور معقول طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جبکہ یہ بات دیہی علاقوں کے بارے میں نہیں کہی جاسکتی ہے۔اگرچہ شہر کے ہسپتال انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور یہاں لازمی طور پر ہیلتھ انفراسٹرکچر گاوئں کے مقابلے میں بہتر ہونا ایک قدرتی امر ہے لیکن ایسا بھی نہیں ہونا چاہئے کہ گائوں میں طبی سہولیات ہونے کے باوجود مریضوں کو شہر کے ہسپتالوں میں ریفر کیا جاے تاکہ گائوں میں تعینات میڈیکل عملہ آرام کرسکے۔کئی برسوں سے دیکھا گیا ہے کہ شہر کے بڑے ہسپتالوں جن میں خاص طور پر صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ اور صدر ہسپتال شامل ہیں پر مریضوں کا بوجھ بڑھتاہی جارہا ہے اور ان میں ایسے پچاس ساٹھ فی صد ایسے مریض ہوتے ہیں جن کا تعلق مختلف گائوں اور قصبہ جات سے ہوتا ہے۔ان کو بھی وہاں تعینات ڈاکٹر اکثر شہر کے ہسپتالوں میں ریفر کرتے ہیں جبکہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی ہے کیونکہ قصبہ جات اور گائوں کے ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کمی نہیں۔انفرسٹرکچر برابر موجود ہے۔ہر طبی سہولیات میسر ہے لیکن اس کے باوجود مریضوں کو شہر کے ہسپتالوں میں ریفر کیا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ شہر کے بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا دبائو برابر بڑھتا جارہا ہے۔جموں کشمیر صحت سہولیات کی آسان فراہمی پر ماضی قریب میں ایک اہم کانفرنس منعقد کی گئی جس میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرنی ہوگی کہ ہمارے ڈاکٹر صرف اربن سنٹروں میں ہی نہیں بلکہ اس سے باہر بھی اپنی خدمات انجام دیں سکیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمیں نئے جی ایم سی میں ایمر جنسی ہینڈلنگ کی صلاحیت کو بڑھانے اور بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ جی ایم سی جموں اور جی ایم سی سرینگر پر دبائو کم سے کم ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹر صرف شہروں میں ہی پریکٹس نہ کریں بلکہ رورل سیکٹر کی طرف بھی توجہ دیں تاکہ شہر میں ہسپتالوں پر جو دبائو ہے وہ کم ہوسکے۔باوثوق ذرایع کا کہنا ہے کہ بعض ڈاکٹر مریضوں کو دیکھے بغیر انہیں شہر کے ہسپتالوں کی جانب ریفر کرکے آرام سے بیٹھتے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہئے۔دیہات میں تعینات میڈیکل عملے کو اس بات کی حتی الامکان کوشش کرنی چاہئے کہ وہ ان مریضوں کا اچھی طرح سے علاج معالجہ کریں جو مقامی لوگ ہیں ان کو بیجا طور پر شہر کے ہسپتالوں کی جانب ریفر نہ کریں۔جتنا ڈاکٹروں سے ہوسکتاہے و ہ کریں اس کے بعد بھی اگر کوئی مریض صحتیاب نہ ہوسکے تو اسے بعد میں شہر کے کسی بڑے ہسپتال میں ریفر کیا جاسکتا ہے۔آج کل ڈاکٹروں کی کمی نہیں۔اعلیٰ تعلیم و تربیت والا ایک سے ایک بڑھ کر ڈاکٹر قصبہ جات میں موجود ہے جس کی بنا پر مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں۔اسلئے ڈاکٹروں کو اپنے پیشے سے انصاف کرنا چاہئے اور عوامی خدمت کو زندگی کا شعار بنانا چاہے۔وزیر اعلی نے اس کانفرنس میں کہا کہ ہسپتالوں میں ہنگامی خدمات کو مضبوط اوربہتر بنا نا ہوگا تب کہیں جاکر مریضوں کو معقول اور مناسب طبی سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

امرناتھ یاترا،آج پہلا قافلہ روانہ ہوگا

امرناتھ یاترا،آج پہلا قافلہ روانہ ہوگا

2 منٹس پہلے
امرناتھ یاترا، حفاظتی انتظامات مکمل، ٹریفک ایڈوائزریاں جاری

امرناتھ یاترا، حفاظتی انتظامات مکمل، ٹریفک ایڈوائزریاں جاری

2 منٹس پہلے
سالانہ امرناتھ یاترا ، ایل جی کی تمام طبقات سے تعاون کی اپیل

سالانہ امرناتھ یاترا ، ایل جی کی تمام طبقات سے تعاون کی اپیل

2 منٹس پہلے
پہلگام میں یاترا کیلئے حتمی انتظامات مکمل، ایل جی کی یاترا سے پہلے تمام الاٹ شدہ کام مکمل کر نیکی ہدایت

پہلگام میں یاترا کیلئے حتمی انتظامات مکمل، ایل جی کی یاترا سے پہلے تمام الاٹ شدہ کام مکمل کر نیکی ہدایت

2 منٹس پہلے
ایل جی کی زیر صدارت سکاسٹ کشمیر کی 36ویں یونیورسٹی کونسل میٹنگ، طویل مدتی روڑ میپ کو منظوری

ایل جی کی زیر صدارت سکاسٹ کشمیر کی 36ویں یونیورسٹی کونسل میٹنگ، طویل مدتی روڑ میپ کو منظوری

2 منٹس پہلے
پانچ اگست 2019میں شیاما پر ساد مکھرجی کے خواب کی تکمیل ہوئی، دفعہ 370منسوخی سے وژن مکمل ہوا۔ امت شاہ

پانچ اگست 2019میں شیاما پر ساد مکھرجی کے خواب کی تکمیل ہوئی، دفعہ 370منسوخی سے وژن مکمل ہوا۔ امت شاہ

2 منٹس پہلے
ایل جی کی میلہ کھیر بھوانی میں شرکت، پوجا پاٹ میں بھی شامل، بہترین انتظامات پر انتظامیہ کی تعریف

ایل جی کی میلہ کھیر بھوانی میں شرکت، پوجا پاٹ میں بھی شامل، بہترین انتظامات پر انتظامیہ کی تعریف

2 منٹس پہلے
گڈ گورننس سے جامع پالیسیاں تشکیل، وکشت بھارت نئے وژن کے ساتھ آگے لے جانے کا موقع : ایل جی

گڈ گورننس سے جامع پالیسیاں تشکیل، وکشت بھارت نئے وژن کے ساتھ آگے لے جانے کا موقع : ایل جی

2 منٹس پہلے
جی 7سربراہی کانفرنس، مودی ’سخت مذاکرات کار‘۔مستقبل میں ہندوستان کا دورہ کریں گے:ٹرمپ

جی 7سربراہی کانفرنس، مودی ’سخت مذاکرات کار‘۔مستقبل میں ہندوستان کا دورہ کریں گے:ٹرمپ

2 منٹس پہلے
فرانس میںG7 سربراہی اجلاس، مودی اورٹرمپ میںمختصرملاقات

فرانس میںG7 سربراہی اجلاس، مودی اورٹرمپ میںمختصرملاقات

2 منٹس پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page