جاوید میر
سرینگر: تحصیل قلم آباد کے ہرل علاقے میں پانی کی عدم دستیابی کے خلاف لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر آکر دھرنا دیا ۔ احتجاجی لوگوں کا کہنا تھا کہ ہرل نامی گاؤں میں گزشتہ تین مہینے سے پینے کے پانی سے محروم ہے جس کی وجہ سے لوگ ناصاف پانی استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ نمائندےکے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ہرل کے مکینوں نے جمعہ کے صبح کو پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کو لیکر مرد و زن سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجیوں نے الزام لگایا کہ ان کے گاؤں میں پانی کی شدید قلت گذشتہ قریب تین مہینے سے ہے جس کی وجہ سے وہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ہرل میں جمعہ کی صبح مرد و زن سڑکوں پر آگئے اور پینے کے پانی کی فراہمی کو لیکر احتجاج شروع کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے متعلقہ محکمہ کے خلاف شدید ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہا پانی کی عدم دستیابی کے حوالے سے متعلقہ افسران کو کئی بار آگاہ کیا گیا تاہم انہوں نے ابھی تک اس ضمن میں کوئی کارروائی نہیں کی ۔ یاد رہے کہ تحصیل قلم آباد کے ہرل علاقے کا یہ ہرل نامی گاؤں آبادی کے لحاظ سے ایک بہت بڑا گاؤں ہے احتجاج میں ایک شخص نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پنچایت اور ڈی ڈی سی الیکشن کے وقت %90 ووٹ کا استعمال اس لئے کیا تھا تاکہ عوام کے جو جائز مسائل ہے ان کو حل کیا جائے لیکن الیکشن کے بعد ہمارے چنے ہوئے نمایندے صرف شول میڈیا پر بڑے بڑے دعوے کرتے ہوئے نظر آتے ہیں اور کروڑوں روپے فنڈز کی ترقی کی بات کرتے ہو اور گراونڈ پر کبھی پینے کے پانی، بجلی کے کھمبے اور نہیں تو کوئی ایسی سڑک بنائی گئی جس سے عوام کو کوئی فائدہ حاصل ہو، اس کروڑوں روپے فنڈز کا استعمال ہی نہیں کیا گیا، جس کا دعوٰی ہمارے پنچایت کے نمائندے کرتے ہیں، احتجاجی مظاہرین نے محکمہ کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی کہ وہ علاقہ کےلئے پانی کی بحالی کےلئے اقدامات اُٹھائیں تاکہ لوگوں کو ان گرمی کے ایام میں درپیش مشکلات سے نجات مل سکے ۔