• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جون ۱۹, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جیش کمانڈر ساتھی سمیت جاں بحق

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-31
Reading Time: 1min read
A A
0
ڈی جی جیل خانہ قتل معاملہ : اُدھم پور کے جنگلی علاقوںمیں سرچ آریشن

ڈی جی جیل خانہ قتل معاملہ : اُدھم پور کے جنگلی علاقوںمیں سرچ آریشن

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:پانچ روز ہ طویل تلاشی آپریشن کے بعد جنوبی قصبہ ترا ل کے جنگلات میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے مابین خونین معرکہ آرائی میں عسکری تنظیم جیش محمد کا انتہائی مطلوب ترین پاکستانی کمانڈر سمیت دو جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔پولیس نے دو جنگجوئوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگلات میں تلاشی آپریشن جاری ہے ۔ ادھر آئی جی پی کشمیر نے پاکستانی جنگجو کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہلوک کمانڈر مسعود اظہر کا قریبی رشتہ دار تھا اور لیتہ پورہ حملے میں ملوث تھا ۔ انہوں نے کامیاب آپریشن کیلئے فورسز کو مبارک باد دی ۔ادھر فوج کا کہنا تھا کہ مہلوک جنگجوئوں سے M-4رائفل اور گلوک پستول بر آمد کر لیا گیا ہے ۔ سی این آئی کو دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ترال کے ناگہ بیرن تارسر نامی جنگلی علاقے میں مسلح جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے مشتر کہ طورسنیچروار کی صبح جنگلات کا محاصرہ کیا اور وہاں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی سیکورٹی فورسز نے جنگلات میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تو وہاںگنے جنگلات میں چھپے بیٹھے جنگجوئوں نے فرار ہونے کی کوشش میں فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی جنگلات میں دو بددو جھڑپ شروع ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اسی دوران فورسز کی اضافی کمک علاقے کی جانب روانہ کی گئی جنہوں نے پورے جنگلات کو سیل کر دیا اور جنگجوئوںکے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کر دئے گئے۔ذرائع کے مطابق ابتدائی جھڑپ کے ساتھ ہی علاقے میں شدید گولیوں کا تبادلہ ہواور علاقے کو مکمل طور پر سیل کیا گیا تاکہ جنگجو ئوں کو فرار ہونے کا موقعہ نہ ملا۔فائرنگ کے ساتھ ہی تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا اور محصور جنگجوئوںکے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ جنگلات میںکئی گھنٹوں تک جاری فائرنگ کے تبادلے کے بعد جونہی خاموشی چھا گئی تو جنگلات سے تلاشی آپریشن کے دوران دو جنگجو ئوں کی نعشیں بر آمد کر لی گئی اور ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کر لیا گیا ۔ پولیس نے جھڑپ میں دو جنگجوئوںکی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہلوک جنگجو میںایک انتہائی مطلوب ترین پاکستانی جنگجو تھا ۔ پولیس ترجمان کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ کے ناگہ بیرن-تارسر جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں جیش محمد کے ایک مطلوب ترین پاکستانی جنگجو سمیت دوجنگجو ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق داچھی گام جنگلی سلسلے کے تارسر مارسر علاقے میں فورسز کی تلاشی آپریشن کے دوران دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ادھر آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے بھی جھڑپ میں دو جنگجوئوںکی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میں لیتہ پورہ حملے میںملوث انتہائی مطلوب ترین جنگجو جس کی شناخت محمد اسماعیل علوی عرف لمبو عرف عدنان کے بطور ہوئی ہلاک ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کا شہری تھا،وہ مسعود اظہر کے خاندان سے تھا اور اس کا تعلق جیش محمد سے تھا۔ آئی جی کے مطابق لمبو جیش کے مطلوب ترین کمانڈروں میں شامل تھا۔آئی جی کشمیرنے لمبو سمیت دو جنگجوئوں کو جاں بحق کرنے کیلئے اونتی پورہ پولیس اور فوج کو ’مبارکباد‘ دی۔انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے جاں بحق جنگجو کی شناخت کی جارہی ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
پہلگام حملہ۔ وزیر داخلہ امیت کا مارے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت

پہلگام حملہ۔ وزیر داخلہ امیت کا مارے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت

2025-04-23
نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

2025-04-16
وزیر داخلہ کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

وزیر داخلہ کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

2025-04-08
امت شاہ کی صدارت میں کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر جائز میٹنگ منعقد

امت شاہ کی صدارت میں کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر جائز میٹنگ منعقد

2025-02-18
راجوری اسرار اموات پر تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:عمر عبداللہ

راجوری اسرار اموات پر تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:عمر عبداللہ

2025-01-21
عمر عبداللہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

عمر عبداللہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

2024-10-11
عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

2024-10-08
عنقریب لیجسلیچر پارٹی میٹنگ طلب کر کے سرکار بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ

عنقریب لیجسلیچر پارٹی میٹنگ طلب کر کے سرکار بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ

2024-10-08
اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

2024-09-25
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.