• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, جون ۲۲, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

نقوی نے اپوزیشن پارٹیوں پر منافقت کا الزام لگایا

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-12
Reading Time: 1min read
A A
0
ہم کم شرح پر سہولیت فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں: نقوی

ہم کم شرح پر سہولیت فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں: نقوی

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی : مرکزی وزیر اور راجیہ سبھا میں ڈپٹی لیڈر مختار عباس نقوی نے آج اپوزیشن کانگریس اورکچھ دیگر پارٹیوں پر منافقت اور پارلیمنٹ میں گندگی پھیلانے کے گناہ کرنے کا الزام لگایا -انہوں نے بتایا کہ کانگریس اور کچھ اپوزیشن جماعتوں نے مانسون سیشن کے دوران "پارلیمنٹ میں گندگی پھیلائی” اور سڑک پر ‘سیاسی منافقت کرکے اپنی بہادری پیش کی۔ اسے کہتے ہیں ‘چوری اور سینہ زوری۔آج نئی دہلی میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر نقوی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں جو مونسون سیشن کے پہلے دن سے "ایوان کو واش آؤٹ کرنے کی واشنگ مشین لے کر گھوم رہی تھیں وہ آج اصولوں اور روایات پر نصیحتیں کررہی ہیں۔مسٹر نقوی نے کہا کہ کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیاں پہلے یہ مطالبہ کر رہی تھیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی ایک آل پارٹی میٹنگ بلائیں تاکہ انہیں کورونا کے خلاف کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا جا سکے۔ لیکن جب وزیر اعظم نے کل جماعتی اجلاس بلایا تو انہوں نے اس کا بائیکاٹ کر دیا۔مسٹر نقوی نے کہا کہ پھر انہی اپوزیشن جماعتوں نے کہا کہ کسانوں کے مسائل پر بات ہونی چاہیے۔ لیکن کسانوں کے مسائل پر بحث کرنے کے بجائے پارلیمنٹ میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی ہوئی۔ حکومت شروع سے ہی تمام مسائل پر مثبت تعمیری بات چیت کے لیے تیار تھی۔ لیکن اپوزیشن جماعتوں نے ہنگامہ آرائی میں مقابلہ جاری رکھا۔مسٹر نقوی نے مزیدکہاکہ ‘ اپوزیشن کے چوہدری ‘ بننے کے مقابلے میں کئی اپوزیشن پارٹیاں ہنگامہ آرائی کے بعد تشدد پر اتر آئیں۔مسٹرنقوی نے الزام لگایا کہ اپوزیشن کے کچھ اراکین پارلیمنٹ کہہ رہے ہیں کہ وہ اس طرح کے تشدد کو سو مرتبہ کریں گے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان اراکین کے خلاف ایسی سخت کارروائی کی جائے تاکہ انہیں اس طرح کے شرمناک جرم کرنے اور جمہوریت کے مندر کو آلودہ کرنے سے پہلے سو بار سوچنا پڑے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

مودی کے 12 سال میں سنہری دور کی تاریخ رقم ، نئے ہندوستان کی تشکیل ہوئی اور ملک کا وقار بڑھا: شاہ

مودی کے 12 سال میں سنہری دور کی تاریخ رقم ، نئے ہندوستان کی تشکیل ہوئی اور ملک کا وقار بڑھا: شاہ

2026-06-21
مرکزی داخلہ سکریٹری کی سرینگر آمد ،یاترا کیلئے سیکورٹی کا جائزہ ،انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال

مرکزی داخلہ سکریٹری کی سرینگر آمد ،یاترا کیلئے سیکورٹی کا جائزہ ،انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال

2026-06-21
وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات ،دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق

پی ایم مودی حکومت کے 12 سال,ہندوستان کوسیکورٹی کاگڑھ بنایا،قومی سلامتی کیلئے مثالیں قائم کیں: امیت شاہ

2026-06-18
ہندوستانی بحری تجارتی جہازوں پر چوتھا حملہ،بھارت کا واشنگٹن سے شدیدحتجاج، امریکی سفیر دوبارہ طلب

ہندوستانی بحری تجارتی جہازوں پر چوتھا حملہ،بھارت کا واشنگٹن سے شدیدحتجاج، امریکی سفیر دوبارہ طلب

2026-06-13
پی ایم کا موسمی حالات سے لاحق خطرات کا انتباہ، ریاستیں AI کا استعمال کرکے سماجی خطرات سے نمٹیں: وزیر اعظم

وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

2026-05-12
حکومت نے ریلائنس انشورنس کمپنی دو سال کیلئے بلیک لسٹ کردی

حکومت نے ریلائنس انشورنس کمپنی دو سال کیلئے بلیک لسٹ کردی

2026-04-29
ملک کی قومی شاہرائوں پر ٹول ٹیکس۔دسمبر سے بغیر رکاوٹ ٹول سسٹم لاگو ہوگا: نتن گڈکری

ملک کی قومی شاہرائوں پر ٹول ٹیکس۔دسمبر سے بغیر رکاوٹ ٹول سسٹم لاگو ہوگا: نتن گڈکری

2026-04-25
خواتین ریزرویشن اور حد بندی سمیت 3بلیں پارلیمان میں ناکام

خواتین ریزرویشن اور حد بندی سمیت 3بلیں پارلیمان میں ناکام

2026-04-18
لوک سبھا اراکین کی تعداد ، 815 ہو جائیگی، 272 نشستیںخواتین کیلئے

لوک سبھا اراکین کی تعداد ، 815 ہو جائیگی، 272 نشستیںخواتین کیلئے

2026-04-17
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page