• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

نوجوان عمر سے ہی سائنسی مزاج پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دے:نائیڈو

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-16
A A
0
غربت سے پاک معاشرے کا قیام مقصد ہونا چا ہئے: نائیڈو

غربت سے پاک معاشرے کا قیام مقصد ہونا چا ہئے: نائیڈو

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر// صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے سائنس دانوں پر زور دیا کہ وہ انسانیت کو درپیش چیلنجوں پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے غیر معمولی حل تلاش کریں، جو اسے آب وہوا کی تبدیلی سے لے کر زراعت اور صحت اور ادویہ سے درپیش ہیں۔ بینگلورو میں ایڈوانس سائنسی تحقیق کے لئے جواہر لال نہرو مرکز(جے این سی اے ایس آر) نے سائنس دانوں اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے نائب صد رجمہوریہ نے سائنس دانوں پر زور دیا کہ وہ مہارت حاصل کرنے کے لئے کاوشیں نیز عوام الناس کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے اختراعات وضع کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ ‘‘سائنس کا مقصد عوام الناس کی زندگیوں کو خوش، صحت مند اور آرام دہ بنانا ہے‘‘۔اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ سائنسی تحقیقی معاشرے سے متعلق ہونی چاہئے، انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں تبدیل پذیر تحقیق اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ انہوں نے جے این سی اے ایس آر کی 300 سے زیادہ پیٹنٹس بنانے کے لئے اور دیسی مداخلتوں پر مبنی معدود چند اسٹارٹ اپس کے قیام کو فروغ دینے کے لئے ستائش کی۔اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ جے این سی اے ایس آر وسیع تر شعبوں میں تحقیق کرنے کے لئے معروف ہے، انہوں نے سائنس دانوں اور محققوں کو تجویز کیا کہ وہ سینتھٹک بائیو لوجی ، کمپیو ٹیشنل بائیو لوجی، اعلی کارکردگی والے انجینئرنگ کے سازو سامان اور مصنوعی انٹلیجنس جیسے ابھرتے ہوئے نئے شعبوں میں تحقیقات کریں۔ زراعت کو ‘ملک کی بنیادی ثقافت ‘قرار دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے سائنس دانوں پر اس بات کے لئے بھی زور دیا کہ وہ کسانوں کی برادری کو درپیش مسائل پر اپنی خصوصی توجہ مرکوز کریں۔اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ کسی بھی ملک کی پیش رفت اور تکنیکی ترقی کے لئے سائنس ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، نائب صدر جمہوریہ نے ہندوستان کی وسیع تر آبادیاتی منافع کا حوالہ دیا اور کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ نوجوان عمر سے ہی سائنسی مزاج پیدا کرنا چاہئے اور عالمی درجے کی ایسی سائنسی تحقیق کو فروغ دینا چاہئے جو معاشرتی مسائل پر توجہ مرکوز کرے۔اپنی مہارت کے شعبوں میں اعلی اداروں کے مابین اپنا مقام بنانے کے ذریعے بین الاقوامی منظر نامے پر ایک نہایت شاندار اثر چھوڑنے پر جے این سی اے ایس آر کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملک میں سائنسی مزاج کی پرورش کے تئیں لا محدود خدمات انجام دے سکتا ہے اور تحقیقی ماحصل بہتر بنا سکتا ہے۔ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ تمام زمروں میں طالب علموں کو نئی تدریساتی اور آموزشی حکمت عملیوں تک رسائی حاصل ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘یہ درست تعلیمی ایکو نظام کو یقینی بنائے گی اور ان کی معلوماتی بنیاد کو مستحکم کرنے کے علاوہ ان کی اس مہارت کی کاوشوں کو بھی بہتر کرے گی۔‘‘ نائب صدر جمہوریہ نے طلبا پر زور دیا کہ وہ اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لئے کوئی بھی کوشش نہ چھوڑیں۔ انہوں نے مشوری دیا کہ ‘‘برائے مہربانی یہ یاد رکھیں کہ سخت محنت کا کوئی متبادل نہیں ہوتا۔ آپ کو ہمیشہ حدود کو پار کرنے کی کوشش کرنی چاہئے اور کبھی بھی جمود طاری نہ کرنا چاہئے اور موجودہ صورت حال کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے۔‘‘ اس بات کو بیان کرتے ہوئے بینگلورو میں بڑے پیمانے پر آبی ادارے دستیاب ہیں، جناب نائیڈو نے اس تشویش کے ساتھ واضح کیا کہ لوگوں کی لاپرواہی اور غیر قانونی قبضوں کے باعث ان میں بہت سے ادارے ڈی گریڈ ہورہے ہیں۔ انہوں نے بینگلورو میں اور اس کے باہر آبی اداروں کی تشکیل نو اور تحفظ کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے پر زور دیا۔ اس امر پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہ جی این سی اے ایس آر کے طلبا میں سے 40 فیصد لڑکیاں ہیں، نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ دیگر سائنسی اداروں میں بھی اسی طرح کا صحت مند نظام پیدا ہونا چاہئے۔ سرکردہ سائنس داں پروفیسر سی این آر راؤ کو، جو پروقار بین الاقوامی اِنی ایوارڈ 2020 کے لئے نامزد ہوئے ہیں، مبارک باد دیتے ہوئے انہوں نے نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں نوجوان سائنس دانوں کو ترغیب دینے کے لئے ان کے ذریعے جاری خدمات کی تعریف کی۔ کرناٹک کے گورنر جناب تھاور چند گہلوٹ، کرناٹک کے وزیراعلی جناب بسوا راج بومئی کرناٹک کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم، آئی پی سائنس اور ٹیکنالوجی اور مہارت کی فروغ جناب سی ایم اشوتھ نارائنا ، سرکردہ سائنس داں پروفیسر سی این راؤ اور جے این سی اے ایس آر کے صدر پروفیسر بی یو کلکرنی اْن لوگوں میں شامل ہیں جو اس موقع پر موجود تھے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ہراساں کرنے اور زائد کرایہ کی وصولی کی شکایات پر 6 مسافر گاڑیاں ضبط

ہراساں کرنے اور زائد کرایہ کی وصولی کی شکایات پر 6 مسافر گاڑیاں ضبط

2026-09-23
ڈل، جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگ، حقوق پر مبنی بل اسمبلی میں پیش،بے دخلی نہیں، شراکت داری نگران نیوز سری نگر//جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے ڈل جھیل اور دریائے جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگوں کو وہاں سے ہٹانے کیلئے2دہائیوں سے بھی زائد عرصہ قبل وضع کی گئی پالیسی زمینی سطح پر خاصی کامیاب ثابت نہیں ہو سکی۔ کئی لوگوں نے اپنی روزی روٹی کا وسیلہ کھو دیا اور زندہ رہنے کیلئے اپنی جائیدادیں فروخت کرکے اپنے آبائی علاقوں کا رُخ کرنے لگے، کیونکہ انہیں ان کے روایتی کام، یعنی کشتی چلانے، سبزیاں اُگانے، اور سیاحوں کی رہنمائی جیسے کاموں سے محروم کر دیا گیا۔ اگر مجوزہ بل منظور ہو جاتا ہے تو اس پالیسی میں تبدیلی متوقع ہے۔ نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی تنویر صادق کی جانب سے پیش کیے جانے والے بل میں جھیلوں سمیت کشمیر کے دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگوں کے حقوق کے تحفظ کی تجویز دی گئی ہے۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب جموں و کشمیر حکومت نے آبی ذخائر سے لوگوں کو منتقل کرکے انہیں مفت رہائشی پلاٹ اور معاوضہ دینے کی اپنی اہم پالیسی ترک کر دی ہے۔ ڈل جھیل اور دیگر آبی ذخائر سے 1800 سے زیادہ لوگوں کو سرینگر کے مضافات میں واقع رکھِ آرتھ ہاؤسنگ کالونی، بمنہ منتقل کیا گیا تھا۔ڈل جھیل کنارے آباد رہائشیوں کیلئے جھیلوں میں رہائش پذیر لوگوں کیلئے ایکو فرینڈلی ہاوسنگ بل 2026 پیش کی گئی۔ بل کا مقصد جموں و کشمیر میں جھیل کنارے طویل عرصے سے رہنے والے لوگوں کے حقوق کو تسلیم اور محفوظ کرنا ہے۔ مسودے میں باعزت رہائش، گھروں کی مرمت، دوبارہ تعمیر، بہتری اور ماحول دوست رہائشی مکانات کی تعمیر کی بات کی گئی ہے۔ ساتھ ہی رہائشیوں کے رہائشی حقوق کو جھیلوں، دلدلی علاقوں اور دیگر آبی ذخائر کے تحفظ اور نگہداشت کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ صرف ڈل جھیل میں رہائشیوں کی تقریباً 58 بستیاں ہیں۔ مردم شماری کے مطابق جموں و کشمیر کے 9765 آبی ذخائر میں سے تقریباً ایک چوتھائی یا تو خشک ہو چکے ہیں یا ’’استعمال میں نہیں ہیں۔کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا (سی اے جی) کی ایک آڈٹ رپورٹ کے مطابق، تجاوزات، بغیر صفائی کے سیوریج اور کمزور نگرانی کے نظام کی وجہ سے گزشتہ ایک دہائی میں ڈل جھیل کا رقبہ 10 فیصد سے زیادہ کم ہوا ہے۔

ڈل، جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگ، حقوق پر مبنی بل اسمبلی میں پیش،بے دخلی نہیں، شراکت داری

2026-09-23
اگلے تین سال تک نشہ مکت ہندوستان ہدف، حکومت منشیات کے کاروبار کے خاتمے میں کامیاب ہو جائے گی: امت شاہ

اگلے تین سال تک نشہ مکت ہندوستان ہدف، حکومت منشیات کے کاروبار کے خاتمے میں کامیاب ہو جائے گی: امت شاہ

2026-09-23
لداخ میں سیاحت کا نیا ریکارڈ،آٹھ ماہ میں چار لاکھ سے زائد سیاح پہنچے

لداخ میں سیاحت کا نیا ریکارڈ،آٹھ ماہ میں چار لاکھ سے زائد سیاح پہنچے

2026-09-09
سپریم کورٹ کی 7 ریاستوں کیلئے حکمنامہ، عدالتی افسران کی سبکدوشی عمر 62 کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ کی 7 ریاستوں کیلئے حکمنامہ، عدالتی افسران کی سبکدوشی عمر 62 کرنے کی ہدایت

2026-09-05
آئی جی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی میٹنگ،جموں و کشمیر فلم فیسٹیول سے قبل سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ

آئی جی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی میٹنگ،جموں و کشمیر فلم فیسٹیول سے قبل سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ

2026-09-05
جموں و کشمیر مکمل طور پر 98فیصد شرح کے ساتھ خواندہ،ہمارے سفر کا اختتام نہیں ، ایک نئے باب کا آغاز: وزیر تعلیم

جموں و کشمیر مکمل طور پر 98فیصد شرح کے ساتھ خواندہ،ہمارے سفر کا اختتام نہیں ، ایک نئے باب کا آغاز: وزیر تعلیم

2026-09-05
وزیر اعلیٰ کی نئی دہلی میں امیت شاہ سے ملاقات،بین الاقوامی فلم فیسٹیول اور دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال

وزیر اعلیٰ کی نئی دہلی میں امیت شاہ سے ملاقات،بین الاقوامی فلم فیسٹیول اور دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال

2026-09-05
مائیگرنٹ املاک سے متعلق شکایات، چیف سیکریٹری کی زیر صدارت میٹنگ میں جائزہ

مائیگرنٹ املاک سے متعلق شکایات، چیف سیکریٹری کی زیر صدارت میٹنگ میں جائزہ

2026-09-04
جموں و کشمیر مکمل طور پر 98فیصد شرح کے ساتھ خواندہ،ہمارے سفر کا اختتام نہیں ، ایک نئے باب کا آغاز: وزیر تعلیم

30 ہزار کی تجویز زیر غور، فیصلہ جلد متوقع:وزیر صحت

2026-09-01
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page