• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, ستمبر ۳۰, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کورونا وائرس: 24 گھنٹوں میں 354 مریضوں کی موت، 25539 نئے معاملے

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-24
A A
0
کورونا وائرس: 24 گھنٹوں میں 354 مریضوں کی موت، 25539 نئے معاملے
FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی // ملک میں کورونا معاملوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کی صبح تک ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کل 25 ہزار ، 467 نئے مریض سامنے آئے ہیں ، اس دوران 354 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 39 ہزار 486 ہے۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت شرح 1.55 فیصد رہی ہے۔ منگل کی صبح ملک بھر میں کورونا کے کل تین کروڑ ، 24 لاکھ سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔جبکہ ، اس بیماری کی وجہ سے اب تک چار لاکھ ، 35 ہزار ، 110 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ فعال مریضوں کی تعداد تین لاکھ ، 19 ہزار ، 551 ہے۔ اب تک تین کروڑ ، 17 لاکھ ، 20 ہزار ، 112 مریض کورونا سے صحت مند ہو چکے ہیں۔کوروناسے بازیابی کی شرح میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں بازیابی کی شرح 97.68 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے گئے۔ آئی سی ایم آر کے مطابق ، ملک میں اب تک مجموعی طور پر 50 کروڑ ، 93 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ اب تک ملک میں اینٹی کورونا ویکسین کی 58.89 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) وبا سے متاثرہ 39 ہزار سے زائد مریض صحت مند ہوئے جس کے سبب ایکٹیو کیسز کی شرح ایک فیصد سے نیچے آ گئی ہے۔ پیر کو ملک میں 63 لاکھ 85 ہزار 298 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 58 کروڑ 89 لاکھ 97 ہزار 805 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 25539 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 24 لاکھ 74 ہزار 773 ہو گئی ہے۔ اس دوران 39 ہزار 486 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 17 لاکھ 20 ہزار 112 ہو گئی ہے۔اسی عرصے میں فعال کیسز 14373 سے گھٹ کر تین لاکھ 19 ہزار 551 رہ گئے ہیں۔ اسی مدت میں 354 مریضوں کی موت کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 35 ہزار 110 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 0.98 فیصد، شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.68 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہے۔مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 3257 سے گھٹ کر 53433 پررہ گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 6795 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے شفایاب مریضوں کی تعداد بڑھ کر 6238794 ہوگئی ہے، جبکہ 105 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 136067 ہوگئی ہے۔ کیرالہ میں اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز گھٹ کر 155096 رہ گئے اور 21942 مریضوں کی صحت یابی سے مجموعی تعداد بڑھ کر 3653008 ہوگئی ہے، جبکہ 90 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 19584 ہوگئی ہے۔کرناٹک میں کورونا کے فعال کیسز 301 سے گھٹ کر 20281 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں 10 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 37155 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2882331 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ تمل ناڈو میں فعال کیسز کی تعداد 284 سے گھٹ کر 18887 رہ گئی ہے اور 25 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 34734 ہو گئی ہیں۔ ریاست میں اب تک 2548868 مریض وائرس سے شفایاب ہو چکے ہیں۔آندھرا پردیش میں کورونا کے فعال کیسز 14159 ہیں۔ ریاست میں ہلاکت خیز وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 1975448 ہو گئی ہے، جبکہ اس وبا کی وجہ سے اب تک 13735 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹیوکیسز 125 سے گھٹ کر 9336 رہ گئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے مجموعی طور پر 18371 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 1515789 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔تلنگانہ میں فعال کیسز 6308 ہیں، جبکہ اب تک 3861 افراد ہلاک اور اب تک 645174 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے فعال کیسز 154 سے گھٹ کر 709 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 989920 افراد کورونا سے شفایاب جبکہ مرنے والوں کی تعداد 13554 ہوچکی ہے۔پنجاب میں فعال کیسز 67 سے گھٹ کر 421 رہ گئے ہیں اور جان لیوا وبا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 583518 ہو گئی ہے، جبکہ 16353 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ گجرات میں ایکٹیو کیسز 11 سے گھٹ 171 رہ گئے ہیں اور اب تک 815066 مریض وائرس سے شفایاب اور اس وبا کی وجہ سے اب تک 10079 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ہراساں کرنے اور زائد کرایہ کی وصولی کی شکایات پر 6 مسافر گاڑیاں ضبط

ہراساں کرنے اور زائد کرایہ کی وصولی کی شکایات پر 6 مسافر گاڑیاں ضبط

2026-09-23
ڈل، جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگ، حقوق پر مبنی بل اسمبلی میں پیش،بے دخلی نہیں، شراکت داری نگران نیوز سری نگر//جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے ڈل جھیل اور دریائے جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگوں کو وہاں سے ہٹانے کیلئے2دہائیوں سے بھی زائد عرصہ قبل وضع کی گئی پالیسی زمینی سطح پر خاصی کامیاب ثابت نہیں ہو سکی۔ کئی لوگوں نے اپنی روزی روٹی کا وسیلہ کھو دیا اور زندہ رہنے کیلئے اپنی جائیدادیں فروخت کرکے اپنے آبائی علاقوں کا رُخ کرنے لگے، کیونکہ انہیں ان کے روایتی کام، یعنی کشتی چلانے، سبزیاں اُگانے، اور سیاحوں کی رہنمائی جیسے کاموں سے محروم کر دیا گیا۔ اگر مجوزہ بل منظور ہو جاتا ہے تو اس پالیسی میں تبدیلی متوقع ہے۔ نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی تنویر صادق کی جانب سے پیش کیے جانے والے بل میں جھیلوں سمیت کشمیر کے دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگوں کے حقوق کے تحفظ کی تجویز دی گئی ہے۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب جموں و کشمیر حکومت نے آبی ذخائر سے لوگوں کو منتقل کرکے انہیں مفت رہائشی پلاٹ اور معاوضہ دینے کی اپنی اہم پالیسی ترک کر دی ہے۔ ڈل جھیل اور دیگر آبی ذخائر سے 1800 سے زیادہ لوگوں کو سرینگر کے مضافات میں واقع رکھِ آرتھ ہاؤسنگ کالونی، بمنہ منتقل کیا گیا تھا۔ڈل جھیل کنارے آباد رہائشیوں کیلئے جھیلوں میں رہائش پذیر لوگوں کیلئے ایکو فرینڈلی ہاوسنگ بل 2026 پیش کی گئی۔ بل کا مقصد جموں و کشمیر میں جھیل کنارے طویل عرصے سے رہنے والے لوگوں کے حقوق کو تسلیم اور محفوظ کرنا ہے۔ مسودے میں باعزت رہائش، گھروں کی مرمت، دوبارہ تعمیر، بہتری اور ماحول دوست رہائشی مکانات کی تعمیر کی بات کی گئی ہے۔ ساتھ ہی رہائشیوں کے رہائشی حقوق کو جھیلوں، دلدلی علاقوں اور دیگر آبی ذخائر کے تحفظ اور نگہداشت کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ صرف ڈل جھیل میں رہائشیوں کی تقریباً 58 بستیاں ہیں۔ مردم شماری کے مطابق جموں و کشمیر کے 9765 آبی ذخائر میں سے تقریباً ایک چوتھائی یا تو خشک ہو چکے ہیں یا ’’استعمال میں نہیں ہیں۔کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا (سی اے جی) کی ایک آڈٹ رپورٹ کے مطابق، تجاوزات، بغیر صفائی کے سیوریج اور کمزور نگرانی کے نظام کی وجہ سے گزشتہ ایک دہائی میں ڈل جھیل کا رقبہ 10 فیصد سے زیادہ کم ہوا ہے۔

ڈل، جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگ، حقوق پر مبنی بل اسمبلی میں پیش،بے دخلی نہیں، شراکت داری

2026-09-23
اگلے تین سال تک نشہ مکت ہندوستان ہدف، حکومت منشیات کے کاروبار کے خاتمے میں کامیاب ہو جائے گی: امت شاہ

اگلے تین سال تک نشہ مکت ہندوستان ہدف، حکومت منشیات کے کاروبار کے خاتمے میں کامیاب ہو جائے گی: امت شاہ

2026-09-23
لداخ میں سیاحت کا نیا ریکارڈ،آٹھ ماہ میں چار لاکھ سے زائد سیاح پہنچے

لداخ میں سیاحت کا نیا ریکارڈ،آٹھ ماہ میں چار لاکھ سے زائد سیاح پہنچے

2026-09-09
سپریم کورٹ کی 7 ریاستوں کیلئے حکمنامہ، عدالتی افسران کی سبکدوشی عمر 62 کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ کی 7 ریاستوں کیلئے حکمنامہ، عدالتی افسران کی سبکدوشی عمر 62 کرنے کی ہدایت

2026-09-05
آئی جی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی میٹنگ،جموں و کشمیر فلم فیسٹیول سے قبل سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ

آئی جی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی میٹنگ،جموں و کشمیر فلم فیسٹیول سے قبل سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ

2026-09-05
جموں و کشمیر مکمل طور پر 98فیصد شرح کے ساتھ خواندہ،ہمارے سفر کا اختتام نہیں ، ایک نئے باب کا آغاز: وزیر تعلیم

جموں و کشمیر مکمل طور پر 98فیصد شرح کے ساتھ خواندہ،ہمارے سفر کا اختتام نہیں ، ایک نئے باب کا آغاز: وزیر تعلیم

2026-09-05
وزیر اعلیٰ کی نئی دہلی میں امیت شاہ سے ملاقات،بین الاقوامی فلم فیسٹیول اور دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال

وزیر اعلیٰ کی نئی دہلی میں امیت شاہ سے ملاقات،بین الاقوامی فلم فیسٹیول اور دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال

2026-09-05
مائیگرنٹ املاک سے متعلق شکایات، چیف سیکریٹری کی زیر صدارت میٹنگ میں جائزہ

مائیگرنٹ املاک سے متعلق شکایات، چیف سیکریٹری کی زیر صدارت میٹنگ میں جائزہ

2026-09-04
جموں و کشمیر مکمل طور پر 98فیصد شرح کے ساتھ خواندہ،ہمارے سفر کا اختتام نہیں ، ایک نئے باب کا آغاز: وزیر تعلیم

30 ہزار کی تجویز زیر غور، فیصلہ جلد متوقع:وزیر صحت

2026-09-01
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page