سرینگر24 //اگست//یو پی آئی // بھاجپا کی سرینگر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران جموںوکشمیر کی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ میٹنگ کے بعد بھاجپا کے صدر نے کہاکہ گپکار الائنس کے لیڈران کشمیر میں حالات کو درہم برہم کرنے کی سازشیں رچا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ الائنس کے لیڈران بھارت مخالف بیانات دے کر جوڑنے کے بجائے توڑنے کی سیاست کر رہے ہیں۔ یو پی آئی کے مطابق سرینگر میں بی جے پی کے سینئر لیڈران کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ نمائندے نے بتایا کہ میٹنگ کافی دیر تک جاری رہی جس دوران پارٹی کو جموںخاص کر وادی کشمیر کے چپے چپے پر مضبوط بنانے کی خاطر مہم شروع کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بھاجپا کے صدر روندر رینہ نے کہاکہ گپکار الائنس کے لیڈران کشمیر میں حالات کو درہم برہم کرنے کی سازشیں رچا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وہ کشمیر میں افغانستان جیسے حالات پیدا کرنے کے خواہاں ہے جس کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ گپکار الائنس کے بعض لیڈران جن میں محبوبہ مفتی شامل ہیں ملک مخالف بیانات دے رہی ہیں اور یہ اُس کی ایک بہت بڑی سازش ہے۔ انہوںنے کہاکہ بار بار سخت بیانات دے کر جوڑنے کے بجائے وہ توڑنے کی سیاست کر رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گپکار الائنس کے لیڈران کو اس غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہئے کہ یہاں پر افغانستان جیسی صورتحال پیدا ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ بھارت ایک طاقتور ملک ہے اور ملک کو زیر اعظم نریندر مودی ہے جو ایک قدر آور لیڈر ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت میں جوبائیڈن جیسے حکمرا ن نہیں جو افغانستان چھوڑ کر بھاگ گئے یہاں پر ایک مضبوط حکومت ہے جو کوئی بھی فیصلہ لے سکتے ہیں۔ بی جے پی صدر کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کا بچہ بچہ ہندوستانی اور دیش بھگت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوں نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ اپنی وابستگی جتائی اور یہاں ترنگا کو اونچا کرنے کیلئے اپنی جانوں کا بھی نذرانہ پیش کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری بھارت کیلئے آج بھی قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گپکار الائنس لاشوں پر سیاست کرنا چاہتی ہیں اور اُنہیں اس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ طالبان ہو یا حزب ، لشکر ہو یا جیش ہم ان سے ڈرنے والے نہیں بلکہ چُن چُن کر اُن کا صفایا کیا جائے گا۔