سری نگر: (یو این آئی): جموں و کشمیر پولیس نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے بینک کھاتوں کی تفصیلات شیئر نہ کریں اور کسی بھی مشکوک لنک پر کلک نہ کریں۔وسطی ضلع گاندربل میں پولیس نے لوگوں کو وارننگ دی ہے کہ وہ پیسوں کی ادائیگی کی دھوکہ دہی کے سلسلے میں چوکس رہیں۔پولیس کا کہنا ہے: ‘لوگوں کو جعلی ایس ایم ایس آ سکتے ہیں کہ ان کے بینک کھاتوں میں پیسے جمع ہونے ہیں ایسی مسیجز کا شکار نہ ہوجائیں’۔انہوں نے لوگوں سے تاکید کی کہ وہ کسی بھی مشکوک لنک پر کلک نہ کریں۔پولیس نے کہا کہ مسیج کے متن کے اوپر ظاہر ہونے والے آئی ڈی کو ہمیشہ ویریفائی کریں۔انہوں نے کہا کہ اپنا او ٹی پی، سی سی وی اور پن کبھی بھی کسی نامعلوم فرد کے ساتھ شیئر نہ کریں۔بتا دیں کہ اپنے بینک کھاتوں کی تفصیلات شیئر کرنے سے جموں و کشمیر میں کئی لوگوں کے بینک کھاتوں سے لاکھوں روپے نکالے گئے ہیں۔یو این آئی