• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, جولائی ۱۳, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

دہلی میں یکم ستمبر سے مرحلہ وار اسکول کھلیں گے:سسودیا

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-28
A A
0
مرحلہ وار طریقے سے کھلے گے نوویں سے بارہویں تک سکول

مرحلہ وار طریقے سے کھلے گے نوویں سے بارہویں تک سکول

FacebookTwitterWhatsapp

کورونا کے مسلسل کیسوں میں کمی کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ دہلی میں یکم ستمبر سے نویں سے بارہویں جماعت تک کے اسکول، کوچنگ انسٹی ٹیوٹ اور کالج کھولے جائیں گے۔دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا نے اس معلومات کوشیئر کرتے ہوئے کہا کہ دہلی اور ملک بھر میں کورونا کے معاملات میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ اس کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جس طرح تجارتی سرگرمیاں مرحلہ وار شروع کی گئی تھیں اسی طرح تعلیمی سرگرمیاں بھی مرحلہ وار شروع کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ والدین کی رضامندی کے بغیربچوں کو اسکول آنے پر مجبور نہیں کیاجائے گا۔ اسکولوں میں سماجی دوری پر سختی سے عمل کیا جائے گا اور اس کے لیے ہدایات جاری کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے کے تجربات کی بنیاد پر دیگر کلاسوں کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ جمعہ کو دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ایک میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ دہلی میں مرحلہ وارطریقے سے اسکول کھولے جائیں گے۔ایک ٹویٹ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا، "کورونا کے کم ہوتے ہوئے معاملات کے درمیان پوری احتیاط کے ساتھ اب دہلی میں آہستہ آہستہ اسکول کھولے جا رہے ہیں تاکہ بچوں کی تعلیم کے نقصان کو کم کیا جا سکے۔ ہمیں زندگی کو دوبارہ پٹری پر لانا ہے اور بچوں کی صحت اور تعلیم دونوں کا خیال رکھنا ہے۔ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ اسکولوں کے بندرہنے کی وجہ سے گزشتہ ڈیڑھ سال میں بچوں کی تعلیم کاکافی نقصان ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن تعلیم کبھی بھی آف لائن تعلیم کا متبادل نہیں ہو سکتی۔ ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ جو تعلیم اسکولوں میں ہو سکتی ہے وہ گھر پر نہیں کی جا سکتی۔ لہذا آج ڈی ڈی ایم اے کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم ستمبر سے دہلی میں سماجی دوری اور کورونا سے متعلق تمام پروٹوکول کے بعد تعلیمی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں نویں سے بارہویں تک کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے ساتھ ساتھ اس عمر کے تمام کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کھولنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ تمام کالج اور یونیورسٹیاں بھی کھلیں گی۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو اسکولوں میں بلانے سے پہلے ان کے والدین کی منظوری لی جائے گی۔ والدین کی اجازت کے بغیر بچوں کو اسکول جانے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔ نیز تمام تعلیمی سرگرمیاں بلینڈڈ طریقے سے آف لائن کے ساتھ ساتھ آن لائن بھی جاری رہیں گی۔ جلد ہی اسکول کھولنے کے لیے حکومت کی طرف سے ایک گائیڈ لائن جاری کردی جائے گی۔نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہلی کے سرکاری اسکولوں میں پڑھانے والے 98 فیصد اساتذہ اور باقی اسٹاف کو کم از کم ویکسین کی پہلی خوراک لگ چکی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ اسکولوں کے بیشتر اساتذہ اور عملے کو بھی ویکسین لگی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ دہلی حکومت کی جانب سے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے لیے والدین سے ای میل کے ذریعے تجاویز مانگی گئی تھیں، جس میں 70 فیصد سے زائد والدین کا خیال تھا کہ اسکولوں کو دوبارہ کھولنا چاہیے۔ دوسرے والدین نے بھی مرحلہ وار اسکول کھولنے کے لیے تجاویز بھیجی تھیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.