• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, جون ۱۳, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

دہلی فسادات: دہلی پولیس کی بڑی ناکامی، ملزم گلفام کو عدالت سے مستقل ضمانت

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-08
A A
0
دہلی فسادات: دہلی پولیس کی بڑی ناکامی، ملزم گلفام کو عدالت سے مستقل ضمانت

دہلی فسادات: دہلی پولیس کی بڑی ناکامی، ملزم گلفام کو عدالت سے مستقل ضمانت

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی: دہلی فسادات میں الزام ناحق کے شکار بہت سارے لوگ اپنے گھرکے تنہا کمانے والے ہیں، جو ایک سال سے زائد مدت سے دہلی پولس کی غیر ذمہ دارانہ کارروائیوں کی وجہ سے بند ہیں، ان میں ہی ایک نام گلفام عرف وی آئی پی کا ہے، جسے عدالت نے حال ہی میں اپنی حاملہ بیوی کی دیکھ بھال کے لئے پیرول بر باہر آنے کی اجازت دی تھی۔ اس کی مستقل ضمانت کو لےکر جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے مقرر کردہ ایڈوکیٹ وکیل سلیم ملک اور سرکاری وکیل منوج چودھری کے مابین جم کر بحث ہوئی اور بالآخر عدالت نے جمعیۃ کے وکیل کے استدلال کو مضبوط مانتے ہوئے گلفام کو مستقل ضمانت دے دی۔عدالت نے اس موقع پر اپنے فیصلے میں کہا کہ گرچہ فاضل پرازیکیوٹر نے ملزم کی ضمانت کی مخالفت کی ہے، لیکن وہ اس بات کو ثابت کرنے میں ناکام رہے کہ بالآخرگلفام اوران دیگر ملزمین (لیاقت اور تنویر ملک) کے عمل میں کیا فرق ہے کہ گلفام کو ضمانت نہ دی جائے، جبکہ پہلے ہی دہلی ہائی کورٹ کے ذریعہ سے لیاقت اورتنویرکو ضمانت مل چکی ہے۔ جہاں تک زخمی گوسوامی کے جسم سے برآمد ہونے والی گولی کی ایف ایس ایل رپورٹ کا معاملہ ہے، تو اس کی رپورٹ اب تک نہ آنےکو بنیاد بنا کر ملزم کو جیل میں نہیں رکھا جا سکتا، اس لئے اسے 20 ہزار روپئے زرضمانت پرضمانت دی جاتی ہے۔عدالت کے فیصلے پر جمعیۃ علماء ہندکے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مسرت کا اظہار کیا ہے اورکہا ہے کہ جمعیۃ علماء ہند بے قصور پھنسائے گئے افراد کو انصاف دلانے کی جد وجہد جاری رکھے گی۔واضح ہوکہ گلفام پر یہ الزام عائد ہے کہ اس نے فساد کے درمیان گوسوامی کو گولی ماری تھی، اس سلسلے میں پولس کے پاس پردیپ سنگھ ورما کی گواہی ہے، جس کے بارے میں جمعیۃ کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ وہ محض ایک قوم سے اپنی دشمنی کی بنیاد پر گواہی دینے کے لیے تیار ہوا ہے، چنانچہ فساد کے ایک ماہ بعد اس نے گلفام کی شناخت کی، اس کے علاوہ ملزم کسی بھی سی سی ٹی وی ویڈیو میں نظر نہیں آرہا ہے، اس لیے محض مشکوک گواہی کی بنیاد پر کسی کی زندگی خراب نہ کی جائے،رہ گئی بات گوسوامی کی تو وہ خود فساد مچانے کا حصہ تھااور عین ممکن ہے کہ فرینڈلی گن شوٹ میں وہ حادثہ کا شکارہواہو۔ عدالت کے فیصلے پر جمعیۃ علماء ہندکے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مسرت کا اظہار کیا ہے اورکہا ہے کہ جمعیۃ علماء ہند بے قصور پھنسائے گئے افراد کو انصاف دلانے کی جد وجہد جاری رکھے گی۔ واضح ہو کہ اب تک جمعیۃ علماء ہند کی کوشش سے تین سو سے زائد مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.