• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, جون ۱۳, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ملک میں کورونا کی دوسری لہر کا اثر کم، تیسری لہر کا سائنسی ثبوت نہیں

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-11
Reading Time: 1min read
A A
0
ملک میں کورونا کی دوسری لہر کا اثر کم، تیسری لہر کا سائنسی ثبوت نہیں

ملک میں کورونا کی دوسری لہر کا اثر کم، تیسری لہر کا سائنسی ثبوت نہیں

FacebookTwitterWhatsapp

ماسک و سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کا مشورہ، ڈائرکٹر سی سی ایم بی ڈاکٹر ونئے کا بیان
حیدرآباد//سائنسی تحقیقی ادارے سی سی ایم بی کی نگرانی میں وجئے واڑہ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں اسکیاننگ سرویلینس سیٹلائیٹ مرکز کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں کمشنر بہبودی خواتین و اطفال بھاسکر اور سی سی ایم بی کے ڈائرکٹر ونئے نندوکوری کے درمیان معاہدہ پر دستخط کئے گئے ۔ اس مرکز میں عوام میں کورونا کا پتہ چلانے کی کوشش کی جائیگی اور کورونا کی جانچ کا خصوصی مرکز رہے گا۔ آندھراپردیش میں کورونا کے کیس کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں سی سی ا یم بی کا مرکز محکمہ صحت کیلئے مددگار ثابت ہوگا ۔ عہدیداروں نے کہا کہ کیسوں کی بروقت جانچ سے کورونا پر بآسانی قابو پایا جاسکتا ہے ۔ آندھرا پردیش حکومت اس مرکز کا بہتر طورپر استعمال کرے گی۔ اسی دوران سی سی ایم بی ڈائرکٹر ڈاکٹر ونئے نندی کوری نے کہا کہ ملک بھر میں بعض علاقوںکو چھوڑ کر باقی مقامات پر کورونا کی دوسری لہر میں قابل لحاظ کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آندھراپردیش میں کیسوں میں اضافہ اور اموات کیلئے ڈیلٹا ویریئنٹ ذمہ دار ہے جس کے اثر میں بتدریج کمی آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیرالا میں صرف 40 فیصد افراد میں اینٹی باڈیز پائے گئے جس کے نتیجہ میں وہاں کورونا کیسس میں اضافہ کا رجحان برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیلٹا سے زیادہ مہلک کوئی وائرس آتا ہے تو ایسی صورت میں کورونا کی تیسری لہر زیادہ مضرت رساں ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کی تیسری لہرکے آغاز کے سلسلہ میں کوئی سائنسی ثبوت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1918 ء میں دنیا میں انفلوینزا کی وباء پہلی مرتبہ منظر عام پر آئی تھی جس پر قابو پانے دو سال کا وقت لگا۔ دنیا میں ابھی بھی بعض مقامات پر انفلوینزا کے کیس دکھائی دیتے ہیں لیکن عوام کو تشویش میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا کے آغاز کو تقریباً دو سال مکمل ہونے کو ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ زیادہ مدت گزرنے سے کورونا وائرس بھی کمزور پڑسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت برقرار رکھنے پر توجہ دی جانی چاہئے۔ ماہرین کے مطابق جرمنی میں وائرس پر بہتر انداز میں قابو پایا گیا۔ سی سی ایم بی کے ڈائرکٹر نے کورونا کی امکانی تیسری لہر سے بچاؤ کے لئے ماسک کے استعمال اور سماجی دوری جیسی احتیاط کو برقرار رکھنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کے معاملہ میں کوئی غفلت نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے ۔ وجئے واڑہ میں قائم کئے جانے والے مرکز میں ہر ماہ تقریباً دو لاکھ افراد کا معائنہ کیا جاسکتا ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.