سرینگر:جموں کشمیر سرکار نے ایک اور حکمنامہ کے تحت ملازمین کیلئے پاسپورٹ کی حصولی میں ویجی لینس کلیئرنس کو لازمی قرار دیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے ایک حکمنامہ جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ شہریوں سمیت سرکاری ملازم کو پاسپورٹ سی آئی ڈی وئرفکیشن کی بنیاد پر فراہم کیا جاتا ہے تاہم اس میںکوئی نظام ایسا موجود نہیں ہے جس سے یہ جاننے میںمدد سکے کہ کہیں یہ ملازم معطل تو نہیں ہے یا ان کے خلاف کوئی محکمامہ کارروائی جاری تو نہیں ہے ۔ تاہم اب مرکزی وزرات خارجہ کے محکمہ پرسنل اینڈ ٹریننگ کمیشن نے ان گائیڈ لائینز کا از سر نو جائیز ہ لیا جس دوران یہ ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ملازمین کیلئے پاسپورٹ کی حوصولی کیلئے اب ویجی لینس کلیئرنس ہونی لازمی ہے ۔ حکمنامہ میںمزید کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن بیورو جموں کشمیر نے بھی یہ بات نوٹس میںلائی ہے کہ سرکاری ملازمین کو پاسپورٹ جاری کرنے کا موجودہ طریقہ کار بغیر مطلوبہ ویجی لینس کلیئرنس حاصل کیے، ان ملازمین کو پاسپورٹ جاری کرنے کا نتیجہ ہے جن کے خلاف کئی کیسوں میں کارروائی جاری ہے لہذا اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ملازمین کو پاسپورٹ فراہم کرتے ہوئے انہیںویجی لنس کی این او سی ہونی لازمی ہے ۔ حکمنامہ میں تمام محکموں ، ان کے سربراہان کو ہدایت دی گئی ہے کہ اگر کوئی بھی ملازم پاسپورٹ کی فراہمی کیلئے درخواست دیتا ہے تو اس کیلئے تازہ ویجی لینس کلیئرنس طلب کی جائے جس کے بعد ہی آگے کی کارورائی کی جائے ۔