سرینگر : لفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے سوموار کو جے کے ای ڈی آئی پانپور میں جموں و کشمیر انٹر پرنیور شپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ ( جے کے ای ڈی آئی ) کے کام کا جائیزہ لیا ۔ ای ڈی آئی کے اپنے دورے کے دوران مشیر نے افسران پر زور دیا کہ وہ کاروباری ماحول کو متحرک کرنے کیلئے جدید اقدامات اور مداخلت کے ساتھ آئیں اور انہیں ہداہت دی کہ وہ انسٹی ٹیوٹ کے کام کرنے کے ماحول کو اپ گریڈ کرنے کیلئے جدید انداز اپنائیں ۔ انہوں نے اعلیٰ درجے کی مہارت کی ترقی اور خصوصی ٹریننگ کی ہدایت دی جس میں موجودہ مہارتوں سے متعلق نئی مہارتیں شامل ہیں جیسے آئی ٹی اور دیگر شعبے جو مارکیٹ کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ مشیر نے کہا کہ جے کے ای ڈی آئی جیسے اداروں کا کردار کاروباری ثقافت کو آگے بڑھانے میں اہم ہے اور خواہش مند تاجروں کیلئے ایک قابلِ عمل ماحولیاتی نظام بنانے کی ہدایت دی تا کہ وہ جموں و کشمیر میں کاروباری شعبے کی ترقی میں موثر کردار ادا کر سکیں ۔ مشیر نے کہا کہ نئی صلاحیتوں کو سائینسی بنیادوں پر ابھرتے ہوئے کاروباری افراد کیلئے پیش کیا جائے تا کہ ان منصوبوں کو معاشی طور پر قابل عمل بنایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس تربیت اور مشاورت کو برقرار رکھنا کاروباری اداروں کے قیام کی کامیابی کی شرح اور ان کے بعد کی کامیابی کا تعین کرتا ہے ۔ مشیر نے کہا کہ ای ڈی آئی کا یہ کردار خواہشمند تاجروں کو آگے بڑھنے کا راستہ دکھانے کے حوالے سے بہت اہم ہے اور تمام پہلوؤں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تربیت اور ماڈیولز کو انتہائی احتیاط سے سنبھالنے کی ہدایت دی گئی تا کہ ابھرتے ہوئے کاروباری افراد کی کامیابی کی شرح زیادہ سے زیادہ ہو ۔ اسٹیبلشمنٹ سے پہلے اور بعد کے سروے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے زونل افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع کا گہرا مطالعہ کریں اور ضلع کے امکانات کو تلاش کریں اور ان خیالات کو سامنے لائیں جن کا ترجمہ حقیقی کامیابی کی کہانیوں میں کیا جا سکتا ہے ۔ مشیر نے خواتین کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ حکومت کو اس سلسلے میں بہت زیادہ زور دیا گیا ہے ۔مشیر نے ای ڈی آئی کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس سمت میں بنائے گئے پروگراموں پر توجہ دیں اور کہا کہ ہم خواتین کو بااختیار بنانے کے ایک نئے دور کا آغاز کر رہے ہیں ۔ مشیر نے خواہش مند تاجروں کیلئے سنگل ونڈو کلیرنس سسٹم کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ اضلاع کو ایسے سیٹ اپ کا تصور کرنا چاہئیے تا کہ ممکنہ تاجروں کو اپنی دستاویزات کو صاف کرنے کیلئے مختلف دفاتر میں ہجوم نہ کرنا پڑے ۔ ڈائریکٹر جے کے ای ڈی آئی محمود احمد شاہ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کاروباری ثقافت کو فروغ دینے کے حوالے سے انسٹی ٹیوٹ کی کامیابیوں اور مسائل پر تفصیلی پرذنٹیشن دی ۔ مشیر نے انسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی ممبران اور دیگر عہدیداروں سے بھی بات چیت کی ۔ انہوں نے انسٹی ٹیوٹ پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو یہ احساس دلانے کیلئے اپنی کوششوں کو مزید مستحکم کرے کہ باعزت روزی کمانے کے کافی مواقع موجود ہیں ۔ مشیر نے جائیزہ اجلاس کے دوران اٹھائے گئے تمام مسائل کو صبر سے سُنا اور یقین دلایا کہ حکومت مختلف پالیسیوں کے نفاذ کے دوران مناسب خیال رکھے گی اور انسٹی ٹیوٹ کو تمام مطلوبہ تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔