• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, مئی ۸, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مہنت نریندر گیری کے کمرے سے آٹھ صفحات کا خودکشی نوٹ ملا

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-21
A A
0
مہنت نریندر گیری کے کمرے سے آٹھ صفحات کا خودکشی نوٹ ملا

مہنت نریندر گیری کے کمرے سے آٹھ صفحات کا خودکشی نوٹ ملا

FacebookTwitterWhatsapp

اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گیری کا پیر کے روز مشکوک حالات میں انتقال ہوگیا۔ پولیس نے ابتدائی طور پر اسے خودکشی کا معاملہ قرار دیا ہے۔ پولیس نے ان کے کمرے سے آٹھ صفحات کا خودکشی نوٹ بھی برآمد کیا ہے۔ دریں اثنا حکومت نے مہنت نریندر گیری کی موت کے حوالے سے ضلع انتظامیہ سے مکمل رپورٹ بھی طلب کی ہے۔پریاگ راج کے انسپکٹر جنرل پولیس کے پی سنگھ نے بتایا کہ مہنت نریندر گیری کے کمرے سے برآمد ہونے والے خودکشی نوٹ میں تمام چیزیں تفصیل سے لکھی گئی ہیں۔ اس میں انہوں نے کچھ شاگردوں سے ناراضگی کا اظہار بھی کیا ہے۔ ان کے مطابق خودکشی نوٹ انتہائی جذباتی انداز میں لکھا گیا ہے اور اس میں خودکشی کرنے کا ذکر ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس نے یہ بھی بتایا کہ فی الحال خودکشی نوٹ کا فارینسک معائنہ بھی کیا جائے گا تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ آیا اسے مہنت نریندر گیری نے لکھا تھا یا نہیں۔دریں اثنا، ریاست کے ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ اونیش اوستھی نے مہنت نریندر کی موت سے متعلق ضلع پریاگراج اور پولیس انتظامیہ سے مکمل رپورٹ طلب کی ہے۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ اس معاملے پر خود نظر رکھے ہوئے ہیں اور وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ہر خبر سے آگاہ کر رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گہری کی لاش پریاگراج کے بگھمبری مٹھ میں ایکلٹکی ہوئی پائی گئی۔ ضلع انتظامیہ اور پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ موقع پر پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے۔ پولیس اشرم کے اندر تفتیش کر رہی ہے۔ کئی سنتوں نے مشکوک حالات میں ان کی موت کی منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گیری کا پیر کے روز پریاگ راج کے بگھمباری مٹھ میں مشتبہ حالات میں انتقال ہوگیا۔ ضلع انتظامیہ اور پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے تھے۔ موت کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ نریندر گیری کے شاگرد آنند گیری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ایک سازش کے تحت قتل کیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کہ ان کو اپنے سرپرست سے الگ کر دیا گیا اور اب ایک سازش کے حصے کے طور پر قتل کیا گیا جس کی گہرائی سے تحقیقات کی ضرورت ہے۔ اجودھیا کے سنت اور سابق ممبر پارلیمنٹ رام ولاس ویدانتی نے گیری کی موت کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔پریاگ راج میں اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر نریندر گیری کی مشکوک حالات میں موت سے پورا سنت سماج دکھی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کے علاوہ سنت سماج کے بڑے لوگوں نے ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ نریندر گیری کے شاگرد آنند گیری نے سازش کے تحت قتل کے الزامات لگائے ہیں۔ سوامی رام ولاس ویدانتی نے سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔اکھلیش یادو نے ٹویٹ کرکے لکھا ہے کہ اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر نریندر گیری کی موت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ٹویٹ کیا ہے اور لکھا ہے کہ اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر سنت مہنت نریندر گیری مہاراج کی موت کی افسوسناک اطلاع ملی ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

حکومت نے ریلائنس انشورنس کمپنی دو سال کیلئے بلیک لسٹ کردی

حکومت نے ریلائنس انشورنس کمپنی دو سال کیلئے بلیک لسٹ کردی

2026-04-29
ملک کی قومی شاہرائوں پر ٹول ٹیکس۔دسمبر سے بغیر رکاوٹ ٹول سسٹم لاگو ہوگا: نتن گڈکری

ملک کی قومی شاہرائوں پر ٹول ٹیکس۔دسمبر سے بغیر رکاوٹ ٹول سسٹم لاگو ہوگا: نتن گڈکری

2026-04-25
خواتین ریزرویشن اور حد بندی سمیت 3بلیں پارلیمان میں ناکام

خواتین ریزرویشن اور حد بندی سمیت 3بلیں پارلیمان میں ناکام

2026-04-18
لوک سبھا اراکین کی تعداد ، 815 ہو جائیگی، 272 نشستیںخواتین کیلئے

لوک سبھا اراکین کی تعداد ، 815 ہو جائیگی، 272 نشستیںخواتین کیلئے

2026-04-17
منشیات ۔حکومت مجرموں کے خلاف سزائوں کو یقینی بنا رہی ہے: امت شاہ

مسلمانوں کو کوئی ریزرویشن نہیں، مذہب کی بنیاد پر کوٹہ غیر آئینی: شاہ

2026-04-17
اپوزیشن نے خواتین کے خوابوں کو روند ڈالا،وزیر اعظم کی ماں بیٹیو سے معذرت

خواتین کوٹہ اور حد بندی کمیشن بل لوک سبھا میں پیش، وزیر اعظم کی اپوزیشن سے حمایت طلب

2026-04-17
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

امریکہ کی آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری

2026-04-16
پارلیمنٹ کا 3روزہ خصوصی اجلاس آج سے

پارلیمنٹ کا 3روزہ خصوصی اجلاس آج سے

2026-04-16
منشیات ۔حکومت مجرموں کے خلاف سزائوں کو یقینی بنا رہی ہے: امت شاہ

امبیڈکر نے آئین دیکر جمہوریت کی بنیاد رکھی : امیت شاہ

2026-04-14
امریکہ ایران جنگ بندی کے بعد پہلی بار,وزیر اعظم مودی کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون

امریکہ ایران جنگ بندی کے بعد پہلی بار,وزیر اعظم مودی کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page