• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, ستمبر ۳۰, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

اردو صحافت کی تاریخ ’’جام جہاں نما‘‘سے ہی شروع ہوتی ہے

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-30
A A
0
اردو صحافت کی تاریخ ’’جام جہاں نما‘‘سے ہی شروع ہوتی ہے

اردو صحافت کی تاریخ ’’جام جہاں نما‘‘سے ہی شروع ہوتی ہے

FacebookTwitterWhatsapp

پٹنہ یونیور سٹی کے شعبہ اردو میں اردو صحافت سلسلہ تقریبات کا آغاز
اردو صحافت کی ابتدائی تاریخ کے متعلق بہت ساری روایات ہیں کبھی ٹیپو سلطان کے’’فوجی اخبار‘‘ تو کبھی ’’مراۃ الاخبار‘‘کو اولیت دی جاتی ہے لیکن سچ یہ ہے کہ اردو صحافت کی شروعات باضابطہ’’جام جہاں نما‘‘سے ہی ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر اسرائیل رضا نے اپنے خطبہ صدارت میں کیا۔واضح ہوکہ شعبہ اردو پٹنہ یونیورسٹی میں اردو صحافت کے دو سو سال مکمل ہونے کے تعلق سے سلسلہ تقریبات کا آغاز کیا گیا ہے۔تقریب کی صدارت پروفیسر اسرائیل رضا نے کی جب کہ نظامت کی ذمہ داری محمد عطا اللہ نے ادا کی۔تقریب کا آغاز کرتے ہوئے صدر شعبہ اردو ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی نے مہمانوں کا استقبال کیا اور غرض و غایت بیان کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ اردو کا اردو صحافت سے گہرا تعلق رہا ہے۔ یہاں کے طالب علموں میں بڑی تعداد میں صحافی شامل رہے ہیں۔ شعبے نے اردو صحافت کا ڈپلوما کورس بھی شروع کیا اور یہاں کے نصاب میں اردو صحافت ایک پرچے کے طور پر بھی شامل ہے۔ شعبہ اردو کو اردو صحافت کے دو سو سالہ تقریبات میں حصہ لیتے ہوئے نہ صرف خوشی ہے بلکہ طلبہ و طالبات کے لیے مفید بھی سمجھتا ہے۔پٹنہ یونیورسٹی کے رجسٹرار کرنل کامیش کمار نے شعبہ اردو کو پٹنہ یونیورسٹی کا اچھا شعبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اردو زبان کی عوامی گرفت کمزور ہورہی ہے۔ ضرورت ہے کہ شعبہ اپنے نصاب میں اردو کو ہنر پروگراموں سے جوڑے تاکہ طلبہ عملی طور پر ہنر مند ہو کر سماج کہ کام آئیں۔یونیورسٹی کے فائنا نس افسر سید مظفر حسین نے اردو زبان سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے اس کی شیرینی اور لطافت کا اعتراف کیا اور کہا کہ مجھے اردو شعرو ادب سے خصوصی دلچسپی ہے اور اس کے فروغ کی ہر ممکن کوشش کرتا ہوں۔انہوں نے شعبے کو یونیورسٹی کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور بچوں کو محنت کے ساتھ تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔معروف صحافی اورروز نامہ انقلاب کے مدیر جناب احمد جاوید نے اردو صحافت کی طاقت کا احساس دلاتے ہوئے کہا کہ روز اول سے اردو زبان اپنی طاقت اور اثر کیاعتبار سے کاروبار کرنے والوں کو متو جہ کرتی رہی ہے۔سدا سکھ لال اور منشی ہری ہر دت نے اس کاروبار کو نفع میں چلا کر نہ صرف اس کی اہمیت قائم کی بلکہ آغاز صحافت سے ہی مشترکہ تہذیب اور مشترکہ قوت کو اردو صحافت کی خمیر میں شامل کر دیا۔انہوں نے صحافت کے ذریعہ اصل ہندوستان کو آگے بڑھایا اس لیے آج ہم اس قسم کے جشن کے ذریعہ ان صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔معروف صحافی ڈاکٹر ریحان غنی نے شعبہ اردو سے اپنی جذباتی وابستگی کا ظہار کرتے ہوئے شعبے کو مبارکباد دی کہ یہاں سے جشن اردو صحافت تقریبات کا آغاز ہو رہا ہے۔انہوں نے اپنی تقریر میں اردو صحافت کی تاریخ بیان کرتے ہوئے اسے تین ادوار میں تقسیم کیا۔جس میں مولوی محمد باقر،منشی نول کشور،مولانا ظفر علی خاں،حسرت موہانی،مولانا محمد علی جوہر اور مولانا عثمان غنی وغیرہ روشن مینارکی طرح نظر آتے ہیں۔ان لوگوں نے اردو صحافت کا ایک معیار قائم کیا۔موجودہ صورت حال زبان و بیان کے اعتبار سے اگر چہ بہت بہتر نہیں ہے مگر مجھے یقین ہے کہ اس کا مستقبل روشن،تابناک اور بلند ہوگا۔ضرورت ہے کہ اس کی طرف سنجیدگی سے غور کیا جائیاور کمیاں دور کرنے کی تدبیر کی جائے۔شعبہ اردو سینٹرل یونیورسٹی آف ساوتھ بہار کے استاذ ڈاکٹر احمد کفیل نے کہا کہ سماج کو صحیح راہ دکھانے کے لیے صحافت ضروری ہے۔انہوں نے اردو صحافت کی ابتدائی تاریخ پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور دہلی اردو اخبار کو اردو صحافت کا معیار متعین کرنے والا پہلا اخبار قرار دیا۔شعبہ اردو عالیہ یونیورسٹی،کلکتہ کی صدر شعبہ ڈاکٹر درخشاں زریں نے شعبے سے اپنی وابستگی کا جذباتی اظہار کرتے ہوئے طلبہ و طالبات کو محنت،محبت اور مسلسل عمل کی تلقین دی تا کہ وہ بھی ان کی طرح کامیاب ہوکر شعبے اور ملک کا نام روشن کر سکیں۔اس موقع پر شعبہ اردو کے سابق طالب علم معروف صحافی اور سیاستداں ڈاکٹر خالد رشید صبا کے انتقال پر دعائے مغفر ت بھی کی گئی۔شعبہ اردو کے استاذ ڈاکٹر جاوید حیات نے شکریے کا فریضہ انجام دیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں عظیم آباد کی اہم شخصیات مثلاً پروفیسر سعید عالم،ڈاکٹر سرور عالم ندوی، نوشاد احمد، شاہ فیض الرحمن، مسعود احمد کاظمی، محمد صادق حسین، انوار اللہ، نوا ب عتیق الزماں، فیضان ضیائی، حذیفہ شکیل، ساجدپرویز، محمد شعبان، انوارالہدی، ضیا ا لحسن قاسمی، زر نگار یاسمین، منہاج الدین، آصف نواز اور نعمت شمع وغیر کے علاوہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور شعبہ اردو کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ہراساں کرنے اور زائد کرایہ کی وصولی کی شکایات پر 6 مسافر گاڑیاں ضبط

ہراساں کرنے اور زائد کرایہ کی وصولی کی شکایات پر 6 مسافر گاڑیاں ضبط

2026-09-23
ڈل، جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگ، حقوق پر مبنی بل اسمبلی میں پیش،بے دخلی نہیں، شراکت داری نگران نیوز سری نگر//جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے ڈل جھیل اور دریائے جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگوں کو وہاں سے ہٹانے کیلئے2دہائیوں سے بھی زائد عرصہ قبل وضع کی گئی پالیسی زمینی سطح پر خاصی کامیاب ثابت نہیں ہو سکی۔ کئی لوگوں نے اپنی روزی روٹی کا وسیلہ کھو دیا اور زندہ رہنے کیلئے اپنی جائیدادیں فروخت کرکے اپنے آبائی علاقوں کا رُخ کرنے لگے، کیونکہ انہیں ان کے روایتی کام، یعنی کشتی چلانے، سبزیاں اُگانے، اور سیاحوں کی رہنمائی جیسے کاموں سے محروم کر دیا گیا۔ اگر مجوزہ بل منظور ہو جاتا ہے تو اس پالیسی میں تبدیلی متوقع ہے۔ نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی تنویر صادق کی جانب سے پیش کیے جانے والے بل میں جھیلوں سمیت کشمیر کے دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگوں کے حقوق کے تحفظ کی تجویز دی گئی ہے۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب جموں و کشمیر حکومت نے آبی ذخائر سے لوگوں کو منتقل کرکے انہیں مفت رہائشی پلاٹ اور معاوضہ دینے کی اپنی اہم پالیسی ترک کر دی ہے۔ ڈل جھیل اور دیگر آبی ذخائر سے 1800 سے زیادہ لوگوں کو سرینگر کے مضافات میں واقع رکھِ آرتھ ہاؤسنگ کالونی، بمنہ منتقل کیا گیا تھا۔ڈل جھیل کنارے آباد رہائشیوں کیلئے جھیلوں میں رہائش پذیر لوگوں کیلئے ایکو فرینڈلی ہاوسنگ بل 2026 پیش کی گئی۔ بل کا مقصد جموں و کشمیر میں جھیل کنارے طویل عرصے سے رہنے والے لوگوں کے حقوق کو تسلیم اور محفوظ کرنا ہے۔ مسودے میں باعزت رہائش، گھروں کی مرمت، دوبارہ تعمیر، بہتری اور ماحول دوست رہائشی مکانات کی تعمیر کی بات کی گئی ہے۔ ساتھ ہی رہائشیوں کے رہائشی حقوق کو جھیلوں، دلدلی علاقوں اور دیگر آبی ذخائر کے تحفظ اور نگہداشت کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ صرف ڈل جھیل میں رہائشیوں کی تقریباً 58 بستیاں ہیں۔ مردم شماری کے مطابق جموں و کشمیر کے 9765 آبی ذخائر میں سے تقریباً ایک چوتھائی یا تو خشک ہو چکے ہیں یا ’’استعمال میں نہیں ہیں۔کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا (سی اے جی) کی ایک آڈٹ رپورٹ کے مطابق، تجاوزات، بغیر صفائی کے سیوریج اور کمزور نگرانی کے نظام کی وجہ سے گزشتہ ایک دہائی میں ڈل جھیل کا رقبہ 10 فیصد سے زیادہ کم ہوا ہے۔

ڈل، جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگ، حقوق پر مبنی بل اسمبلی میں پیش،بے دخلی نہیں، شراکت داری

2026-09-23
اگلے تین سال تک نشہ مکت ہندوستان ہدف، حکومت منشیات کے کاروبار کے خاتمے میں کامیاب ہو جائے گی: امت شاہ

اگلے تین سال تک نشہ مکت ہندوستان ہدف، حکومت منشیات کے کاروبار کے خاتمے میں کامیاب ہو جائے گی: امت شاہ

2026-09-23
لداخ میں سیاحت کا نیا ریکارڈ،آٹھ ماہ میں چار لاکھ سے زائد سیاح پہنچے

لداخ میں سیاحت کا نیا ریکارڈ،آٹھ ماہ میں چار لاکھ سے زائد سیاح پہنچے

2026-09-09
سپریم کورٹ کی 7 ریاستوں کیلئے حکمنامہ، عدالتی افسران کی سبکدوشی عمر 62 کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ کی 7 ریاستوں کیلئے حکمنامہ، عدالتی افسران کی سبکدوشی عمر 62 کرنے کی ہدایت

2026-09-05
آئی جی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی میٹنگ،جموں و کشمیر فلم فیسٹیول سے قبل سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ

آئی جی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی میٹنگ،جموں و کشمیر فلم فیسٹیول سے قبل سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ

2026-09-05
جموں و کشمیر مکمل طور پر 98فیصد شرح کے ساتھ خواندہ،ہمارے سفر کا اختتام نہیں ، ایک نئے باب کا آغاز: وزیر تعلیم

جموں و کشمیر مکمل طور پر 98فیصد شرح کے ساتھ خواندہ،ہمارے سفر کا اختتام نہیں ، ایک نئے باب کا آغاز: وزیر تعلیم

2026-09-05
وزیر اعلیٰ کی نئی دہلی میں امیت شاہ سے ملاقات،بین الاقوامی فلم فیسٹیول اور دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال

وزیر اعلیٰ کی نئی دہلی میں امیت شاہ سے ملاقات،بین الاقوامی فلم فیسٹیول اور دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال

2026-09-05
مائیگرنٹ املاک سے متعلق شکایات، چیف سیکریٹری کی زیر صدارت میٹنگ میں جائزہ

مائیگرنٹ املاک سے متعلق شکایات، چیف سیکریٹری کی زیر صدارت میٹنگ میں جائزہ

2026-09-04
جموں و کشمیر مکمل طور پر 98فیصد شرح کے ساتھ خواندہ،ہمارے سفر کا اختتام نہیں ، ایک نئے باب کا آغاز: وزیر تعلیم

30 ہزار کی تجویز زیر غور، فیصلہ جلد متوقع:وزیر صحت

2026-09-01
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page