• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

آرین خان اور دیگر کی درخواست ضمانت دوبارہ مسترد

Nigraan News by Nigraan News
2021-10-20
Reading Time: 1min read
A A
0
آرین خان اور دیگر کی درخواست ضمانت دوبارہ مسترد

آرین خان اور دیگر کی درخواست ضمانت دوبارہ مسترد

FacebookTwitterWhatsapp

ممبئی20؍ اکتوبر:منشیات کے معاملات کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے آج یہاں فلم اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان اور دیگر ملزمین کو بحری جہاز میں منشیات کی ریو پارٹی میں شرکت کرنے اور اسکے استعمال کے معاملے میں داخل کردہ درخواست ضمانت کو مسترد کئےچانے کاحکم جاری کیا۔آرین اور اسکے دیگر ساتھیوں کی یہ دوسری درخواست ہے جسے عدالت نے مسترد کر دیاہے لیکن اسکے فوری بعد آرین کے وکلاء نے ممبئ ہائ کورٹ میں درخواست داخل کی ہے جسکی سماعت کل متوقع ہےآرین خان اور اسکے ساتھیوں کو دو ہفتوں قبل ممبئی کے ساحل پر ایک کروز جہاز پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھااور ان کے قبضہ سے ۱۳؍گرام کوکین ، ۵؍گرام ایم ڈی ، ۲۱؍گرام چرس اور ایس ٹی سی نامی منشیات کی ۲۲؍گولیاں و تقریباً دیڑھ لاکھ روپیہ نقد ضبط کیا گیا تھا ۔ؐآرین اور اس کے دو دوست۔ارباز مرچنٹ اور من من دھمیچا کی درخواست ضمانت کو مسترد کرتے ہوئےسیشن جج وی وی پاٹل نے اپنے حکم میں استغاثہ کے دلائل سے اتفاق کیا کہ ملزمین کے خلاف بادی النظر میں شواہد موجود ہیںآرین خان فی الوقت ممبئ کے آرتھر روڈ جیل میں مقید ہیں گزشتہ دنوں انہیں جیل کے کورنٹین سینٹر سے اسے دیگر قیدیوں کے بیرک میں منتقل کیا گیاتھا ۔پورے ملک میں موضوع بحث بننے والی بالخصوص قانونی حلقوں میں گہری نظروں سے دیکھی جانے والی آرین خان کی درخواست ضمانت کی استغاثہ نے خصوصی عدالت میں پرزور لفظوں میں مخالفت کی تھی اور عدالت کو کہا تھا کہ آرین خان منشیات کا عادی ہے اور اس کے موبائل پر دستیاب وہاٹس ایپ چیٹ سے حاصل شدہ گفتگو سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ملزم کے عالمی سطح پر منشیات فروشوں سے روابط تھے لہذا ایسے ملزم کو ضمانت پر نہیں رہا کیا جانا چاہیئے کیونکہ اس کی رہائی سے جاری تفتیش متاثر ہوگی اور ثبوت و شواہد کے تباہ ہونے کا بھی اندیشہ ہو گا ۔استغاثہ کی پیروی ایڈشنل سالیسیٹر جنرل انل سنگھ نے کی تھی اور انہوں نے عدالت کوبتلایا کہ اس بات سے کوئی انکار نہیں کہ آرین خان کے قبضہ سے کوئی منشیات نہیں دستیاب ہوئی ہے لیکن آرین کے دوستوں کے پاس جو منشیات این سی بی نے ضبط کی ہے اس کی مقدار تجارتی ہے اور چونکہ وہ اس گروہ کا رکن تھا جن کے قبضہ سے تجارتی مقدار کی منشیات ضبط ہوئی ہے لہذا ان منشیات فروشوں پر قانون کی جو سخت دفعات اور جو سزائیں تجویز کی جا سکتی ہیں وہ آرین خان پر بھی نافذ ہوتی ہیں ۔ستغاثہ کے ان دلائل کی وکلا ٔ دفاع سینئر وکیل امیت دیسائی ، ستیش مانے شندے اور دیگر نے مخالفت کی اور کہا تھا کہ ملزم کے قبضہ سے کوئی منشیات برآمد نہیں ہوئی ہے نیز وہ اس کا استعمال کرتے ہوئے پایا گیا ہو گا کیونکہ وہ ایک گمراہ کن نوجوان ہے لہذا اسے اصلاح کا موقع فراہم کرنا چاہیئے اور اسے ضمانت پر رہا کرنا چاہیئے ۔کلا ٔ دفاع نے عدالت کو مزید بتلایا تھا کہ چرس اورگانجے کو عالمی سطح پر مختلف ممالک میں منشیات کی فہرست سے ہی نکال دیا ہے نیز آرین خان سمیت دیگر ملزمین کو اپنے کیئے کی سزا مل چکی ہے اور وہ ایک طویل عرصہ سے جیل کی سلاخوں کے پیچُُھے مقید ہیں اور تقاضہ وقت ہے کہ انہیں اصلاح کیلئے ضمانت پر رہا کیا جائے ۔2؍اکتوبر کو شام میں آرین کی گرفتار ی کی بعد اسے 3؍اکتوبر کو ممبئی کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جس نے اسے ۵؍اکتوبر تک این سی بی کی حراست میں رکھے جانے کا حکم جاری کیا تھا اس کے بعد 5؍اکتوبر کو ہی آرین سمیت دیگر کو عدالت نے ۱۴؍دنوں کیلئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا تھُا جس کے بعد انہیں ممبئی کے آرتھر روڈ جیل میں مقید کیا گیا تھا۔اس دوران دفاعی وکلا ٔ نے مقامی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی تھی لیکن مجسٹریٹ نے اسے یہ کہہ کر مسترد کر دیا تھا کہ ضمانت پرر ہا کرنا مقامی عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے ۔مقامی عدالت کی جانب سے ضمانت مسترد کیئے جانے کے بعد آرین اور دیگر نے سیشن عدالت میں درخواست ضمانت داخل کی تھی جس پر عدالت نے آج یعنی ۲۰؍اکتوبر تک اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا اور آج توقع کی جارہی تھی کہ آرین کو ضمانت مل جائگی لیکن فیصلہ اسکے برعکس نکلا گزشتہ ۱۸؍دنوں سے آرین این سی بی اور جیل کی صعوبتیں برداشت کررہاہے ۔اس دوران اس نے جیل میں اپنے والدین سے بھی ویڈیو کال پر دس منٹ کیلئے گفتگو کی تھی ۔جیل میں قیام کے دوران آرین سے سرکاری ماہرین نفسیات نے بھی ملاقات کی تھی اور اس کی اصلاح کیلئے مختلف مشورے دیئے تھے ۔ منشیات کنٹرول بیورو (این سی بی )کی آرین پر کی جانے والی یہ کارروائی سیاسی حلقوں میں بھی موضوع بحث بنی تھی اور مہاراشٹر کے ایک کابینی وزیر نواب ملک نے تفتیشی ایجنسیوں پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اس معاملے میں خلاف ورزیاں کی ہیں اور پوری کارروائی پر انہوں نے شک کے دائرے میں لائے جانے کے الزامات عائد کیئے تھے جبکہ این سی بی نے اسے بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا تھا ۔وکلاء دفاع نے عدالتی فیصلے کو مایوس کن بتلایا جبکہ این سی بی کے ڈایریکٹر سمیر وانکھیڑے نے اس پر اپنا ردعمل دینے سے انکار کرتے ہوئے صرف یہ کہا کہ” ستیے مے جیوتے”یغی کہ حق کی جیت ہوئآج صبح سے ہی شاہ رخ خان کی رہاہش گاہ منت پر اسکے پر ستاروں کا جھرمٹ لگا ہواتھا اور وہ آرین کی رہائ کے بعد جشن منانے کی تیاری کر رہے تھے لکین وہ بھی آرین کی ضمانت مسترد کئے جانے سے مایوس اپنے گھر لوٹ گئے (انصاری اعجاز احمد؍یو این آئی)

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ہراساں کرنے اور زائد کرایہ کی وصولی کی شکایات پر 6 مسافر گاڑیاں ضبط

ہراساں کرنے اور زائد کرایہ کی وصولی کی شکایات پر 6 مسافر گاڑیاں ضبط

2026-09-23
ڈل، جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگ، حقوق پر مبنی بل اسمبلی میں پیش،بے دخلی نہیں، شراکت داری نگران نیوز سری نگر//جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے ڈل جھیل اور دریائے جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگوں کو وہاں سے ہٹانے کیلئے2دہائیوں سے بھی زائد عرصہ قبل وضع کی گئی پالیسی زمینی سطح پر خاصی کامیاب ثابت نہیں ہو سکی۔ کئی لوگوں نے اپنی روزی روٹی کا وسیلہ کھو دیا اور زندہ رہنے کیلئے اپنی جائیدادیں فروخت کرکے اپنے آبائی علاقوں کا رُخ کرنے لگے، کیونکہ انہیں ان کے روایتی کام، یعنی کشتی چلانے، سبزیاں اُگانے، اور سیاحوں کی رہنمائی جیسے کاموں سے محروم کر دیا گیا۔ اگر مجوزہ بل منظور ہو جاتا ہے تو اس پالیسی میں تبدیلی متوقع ہے۔ نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی تنویر صادق کی جانب سے پیش کیے جانے والے بل میں جھیلوں سمیت کشمیر کے دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگوں کے حقوق کے تحفظ کی تجویز دی گئی ہے۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب جموں و کشمیر حکومت نے آبی ذخائر سے لوگوں کو منتقل کرکے انہیں مفت رہائشی پلاٹ اور معاوضہ دینے کی اپنی اہم پالیسی ترک کر دی ہے۔ ڈل جھیل اور دیگر آبی ذخائر سے 1800 سے زیادہ لوگوں کو سرینگر کے مضافات میں واقع رکھِ آرتھ ہاؤسنگ کالونی، بمنہ منتقل کیا گیا تھا۔ڈل جھیل کنارے آباد رہائشیوں کیلئے جھیلوں میں رہائش پذیر لوگوں کیلئے ایکو فرینڈلی ہاوسنگ بل 2026 پیش کی گئی۔ بل کا مقصد جموں و کشمیر میں جھیل کنارے طویل عرصے سے رہنے والے لوگوں کے حقوق کو تسلیم اور محفوظ کرنا ہے۔ مسودے میں باعزت رہائش، گھروں کی مرمت، دوبارہ تعمیر، بہتری اور ماحول دوست رہائشی مکانات کی تعمیر کی بات کی گئی ہے۔ ساتھ ہی رہائشیوں کے رہائشی حقوق کو جھیلوں، دلدلی علاقوں اور دیگر آبی ذخائر کے تحفظ اور نگہداشت کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ صرف ڈل جھیل میں رہائشیوں کی تقریباً 58 بستیاں ہیں۔ مردم شماری کے مطابق جموں و کشمیر کے 9765 آبی ذخائر میں سے تقریباً ایک چوتھائی یا تو خشک ہو چکے ہیں یا ’’استعمال میں نہیں ہیں۔کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا (سی اے جی) کی ایک آڈٹ رپورٹ کے مطابق، تجاوزات، بغیر صفائی کے سیوریج اور کمزور نگرانی کے نظام کی وجہ سے گزشتہ ایک دہائی میں ڈل جھیل کا رقبہ 10 فیصد سے زیادہ کم ہوا ہے۔

ڈل، جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگ، حقوق پر مبنی بل اسمبلی میں پیش،بے دخلی نہیں، شراکت داری

2026-09-23
اگلے تین سال تک نشہ مکت ہندوستان ہدف، حکومت منشیات کے کاروبار کے خاتمے میں کامیاب ہو جائے گی: امت شاہ

اگلے تین سال تک نشہ مکت ہندوستان ہدف، حکومت منشیات کے کاروبار کے خاتمے میں کامیاب ہو جائے گی: امت شاہ

2026-09-23
لداخ میں سیاحت کا نیا ریکارڈ،آٹھ ماہ میں چار لاکھ سے زائد سیاح پہنچے

لداخ میں سیاحت کا نیا ریکارڈ،آٹھ ماہ میں چار لاکھ سے زائد سیاح پہنچے

2026-09-09
سپریم کورٹ کی 7 ریاستوں کیلئے حکمنامہ، عدالتی افسران کی سبکدوشی عمر 62 کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ کی 7 ریاستوں کیلئے حکمنامہ، عدالتی افسران کی سبکدوشی عمر 62 کرنے کی ہدایت

2026-09-05
آئی جی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی میٹنگ،جموں و کشمیر فلم فیسٹیول سے قبل سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ

آئی جی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی میٹنگ،جموں و کشمیر فلم فیسٹیول سے قبل سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ

2026-09-05
جموں و کشمیر مکمل طور پر 98فیصد شرح کے ساتھ خواندہ،ہمارے سفر کا اختتام نہیں ، ایک نئے باب کا آغاز: وزیر تعلیم

جموں و کشمیر مکمل طور پر 98فیصد شرح کے ساتھ خواندہ،ہمارے سفر کا اختتام نہیں ، ایک نئے باب کا آغاز: وزیر تعلیم

2026-09-05
وزیر اعلیٰ کی نئی دہلی میں امیت شاہ سے ملاقات،بین الاقوامی فلم فیسٹیول اور دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال

وزیر اعلیٰ کی نئی دہلی میں امیت شاہ سے ملاقات،بین الاقوامی فلم فیسٹیول اور دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال

2026-09-05
مائیگرنٹ املاک سے متعلق شکایات، چیف سیکریٹری کی زیر صدارت میٹنگ میں جائزہ

مائیگرنٹ املاک سے متعلق شکایات، چیف سیکریٹری کی زیر صدارت میٹنگ میں جائزہ

2026-09-04
جموں و کشمیر مکمل طور پر 98فیصد شرح کے ساتھ خواندہ،ہمارے سفر کا اختتام نہیں ، ایک نئے باب کا آغاز: وزیر تعلیم

30 ہزار کی تجویز زیر غور، فیصلہ جلد متوقع:وزیر صحت

2026-09-01
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page