• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, جون ۲۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سماجوادی پر وزیر اعظم کا طنز، کہاسماج وادیوں کی پہچان کنبہ پروری والی

Nigraan News by Nigraan News
2021-10-21
A A
0
سات دہائیوں بعد یوپی کو وہ مل رہا ہے جس کا وہ مستحق ہے:مودی

سات دہائیوں بعد یوپی کو وہ مل رہا ہے جس کا وہ مستحق ہے:مودی

FacebookTwitterWhatsapp

وزیر اعظم نریندر مودی نے پوروانچل کی سرزمین کشی نگر سے اسمبلی انتخابات کا بگل بجا دیاہے۔ بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کرنے اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کرنے کے بہانے انہوں نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی فلاحی ترقیاتی اسکیموں کاجہاں ذکر کیا وہیں سابقہ حکومتوں خاص طور پر سماج وادی پارٹی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے سماجوادی پارٹی (ایس پی) کو کنبہ پرورقرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انہوں گھربار کی بھلائی کے سوا کچھ نہیں کیا۔بدھ کے روز برواں فارم پر منعقدہ جلسہ عام میں امڈرے ہجوم سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بھوجپوری میں اپنیتقریر کا آغاز کیا۔ جلسہ عام میں آئے لوگوں کے مزاج کو سمجھتے ہوئے مودی نے ایس پی کو نشانے پر لیا۔ انہوں نے کہا کہ یوپی کے لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان لوگوں کی شناخت سماجوادی کی نہیں بلکہ پریواروادی کی بن گئی ہے۔ اقتدار میں رہنے کے دوران ان لوگوں نے صرف اپنے خاندان کی بھلائی کی، معاشرے اور اتر پردیش کے مفاد کو بھول گئے۔ سابقہ اکھلیش حکومت کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا کہ 2017 سے پہلے اتر پردیش میں جو حکومت تھی، اس نے مافیا کو کھلی چھوٹ دی تھی لیکن آج وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی حکمرانی میں یہاں مافیا معافی مانگتاپھر رہا ہے اورسب سے زیادہ درد بھی مافیا نوازوں کو ہورہا ہے۔ ان کا اشارہ سماجوادی کی جانب تھا۔اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے ایس پی کوہی نشانے پر رکھا۔ ایس پی کے علاوہ انہوں نے اپوزیشن کانگریس اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے لیے ایک لفظ بھی خرچ نہیں کیا۔ ایس پی پر ان کے براہ راست حملے کو کارکنوں اور حامیوں کے ہجوم کی طرف سے بھرپور حمایت مل رہی تھی۔ نتیجتًا وہ بھی پچھلی اکھلیش حکومت پر ایک کے بعد ایک الفاظ کے تیر چھوڑتے رہے۔وزیر اعظم نے گھوٹالوں کے معاملے پر ایس پی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ سال 2017 میں حکومت میں رہنے والوں کو غریبوں کے درد کی کوئی پرواہ نہیں تھی اور ان کا دور حکومت گھوٹالوں اور جرائم سے بھرا ہوا تھا۔مودی نے یوگی حکومت کی کھلے دل سے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب قانون کی حکمرانی ہوتی ہے، مجرموں میں خوف ہوتا ہے، تب ترقیاتی اسکیموں کے فوائدبھی غریب، پسماندہ، استحصال شدہ، پسماندہ تک بہت تیزی سے پہنچتے ہیں۔ نئی سڑکیں، نئے ریل روٹ، نئے میڈیکل کالج، بجلی اور پانی سے متعلق انفراسٹرکچر کو تیز رفتار سے ترقی دی جاتی ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ کی پوری ٹیم اسے زمین پر اتارنے کا کام کررہی ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں و کشمیر کے محکمہ خزانہ کا اہم فیصلہ , سرکاری دفاتر میں موجود ناکارہ سٹاک کو وقتی طور پر ٹھکانے لگانے کا حکم

جموں و کشمیر کے محکمہ خزانہ کا اہم فیصلہ , سرکاری دفاتر میں موجود ناکارہ سٹاک کو وقتی طور پر ٹھکانے لگانے کا حکم

2026-06-23
حج پالیسی 2027کا اعلان ،حج کمیٹی کا ممکنہ عازمین سے درخواستیں طلب

حج پالیسی 2027کا اعلان ،حج کمیٹی کا ممکنہ عازمین سے درخواستیں طلب

2026-06-23
مودی کے 12 سال میں سنہری دور کی تاریخ رقم ، نئے ہندوستان کی تشکیل ہوئی اور ملک کا وقار بڑھا: شاہ

مودی کے 12 سال میں سنہری دور کی تاریخ رقم ، نئے ہندوستان کی تشکیل ہوئی اور ملک کا وقار بڑھا: شاہ

2026-06-21
مرکزی داخلہ سکریٹری کی سرینگر آمد ،یاترا کیلئے سیکورٹی کا جائزہ ،انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال

مرکزی داخلہ سکریٹری کی سرینگر آمد ،یاترا کیلئے سیکورٹی کا جائزہ ،انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال

2026-06-21
وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات ،دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق

پی ایم مودی حکومت کے 12 سال,ہندوستان کوسیکورٹی کاگڑھ بنایا،قومی سلامتی کیلئے مثالیں قائم کیں: امیت شاہ

2026-06-18
ہندوستانی بحری تجارتی جہازوں پر چوتھا حملہ،بھارت کا واشنگٹن سے شدیدحتجاج، امریکی سفیر دوبارہ طلب

ہندوستانی بحری تجارتی جہازوں پر چوتھا حملہ،بھارت کا واشنگٹن سے شدیدحتجاج، امریکی سفیر دوبارہ طلب

2026-06-13
پی ایم کا موسمی حالات سے لاحق خطرات کا انتباہ، ریاستیں AI کا استعمال کرکے سماجی خطرات سے نمٹیں: وزیر اعظم

وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

2026-05-12
حکومت نے ریلائنس انشورنس کمپنی دو سال کیلئے بلیک لسٹ کردی

حکومت نے ریلائنس انشورنس کمپنی دو سال کیلئے بلیک لسٹ کردی

2026-04-29
ملک کی قومی شاہرائوں پر ٹول ٹیکس۔دسمبر سے بغیر رکاوٹ ٹول سسٹم لاگو ہوگا: نتن گڈکری

ملک کی قومی شاہرائوں پر ٹول ٹیکس۔دسمبر سے بغیر رکاوٹ ٹول سسٹم لاگو ہوگا: نتن گڈکری

2026-04-25
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page