• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, جولائی ۱۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ٹرانسپورٹروں کی من مانیاں

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-02
A A
0
Kashmir Transporters
FacebookTwitterWhatsapp

وادی کے مختلف حصوں سے گزشتہ کئی دنوں سے پبلک ٹرانسپورٹروں کی جانب سے مسافروں کیساتھ ہتک آمیز سلوک کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ شمالی و جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں میں سومو اور منی بس ڈرئیوراں مسافروں سے اضافی کرایہ کا تقاضہ کرتے ہیں جس کے نتیجے میں مسافروں کے اندر ایک غیر یقینی صورتحال نے جنم لینا شروع کردیا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ چند ماہ قبل مرکزی زیر انتظام علاقہ کی انتظامیہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مسافر کرایہ میں اُنیس فیصدی اضافہ کردیا ۔ اس سے قبل وادی بھر کے ٹرانسپورٹروں نے کرایہ کی شرحوں میںاضافہ کو لیکر ہڑتال کا اعلان کیا تاہم انتظامیہ کیساتھ جاری مشاورت میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر مسافر کرایہ میں اُنیس فیصدی کا اضافہ کیا جائیگا۔ تاہم بعد کے دنوں میں وادی بھر کے مختلف حصوں سے یہ شکایات موصول ہوتی رہیں کہ دور دراز علاقوں کو جانیوالی سومو گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات مسافروں کو اُنیس فیصدی سے زائد کرایہ کا تقاضہ کرتے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق دور دراز علاقوں میں جب بھی مسافر ڈرائیور صاحبان سے ریٹ لیسٹ کا تقاضا کرتا ہے تو جواب میں انہیں ڈرائیوروں کی جانب سے ناشائستہ سلوک برداشت کرنا پڑتا ہے جو کہ کسی بھی مہذب سماج کا وطیرہ نہیں ہے۔کووڈ صورتحال کا بیشتر ڈرائیور صاحبان ناجائز فائدہ اُٹھاکر عام مسافروں کو دو دو ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جس پر متعلقہ محکمہ کی خاموشی معنی خیز معلوم ہورہی ہے۔ وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے بہانے یہ ڈرائیور صاحبان مسافروں سے دوگنا کرایہ وصول کرتے ہیں جبکہ اس معاملے میں انتظامیہ کی ایسی کوئی بھی ہدایت جاری نہیں کی گئی ہے۔ وادی کشمیر میں گزشتہ چند ہفتوں سے کووڈ معاملات میں نمایاں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے لیکن اس سب کے باجوودوادی کے مختلف علاقوں سے ایسی شکایات مسلسل موصول ہورہی ہیں جن کے مطابق مفاد خصوصی رکھنے والے ڈرائیور صاحبان عام مسافروں کو سونے کی مرغی تصور کرتے ہوئے انہیں ایک ہی بار میں حلال کرنا چاہتے ہیں۔وادی کشمیر میں رواں برس کے مارچ مہینے میں کورونا وائرس کی وبائی بیماری پھوٹ پڑنے کیساتھ ہی قریباً چھ ماہ تک حکام کی جانب سے کووڈ مخالف لاک ڈائون نافذ العمل رہا جس کے نتیجے میں تمام قسم کی سرگرمیاں مفلوج رہیں۔ تاہم صورتحال میں قدرے بہتری واقع ہونے کیساتھ ہی انتظامیہ نے شعبہ ٹرانسپورٹ کو شرائط کی بنیاد پر بحال کرنے کا فیصلہ لیا اور یوں اندرون ضلع اور بین ضلع ٹرانسپورٹ کو پچاس فیصدی سواریاں اُٹھانے کی ہدایت کی گئی تاکہ کووڈ جیسی وبائی مرض کو سماج میں سرایت کرنے کا موقعہ نہ مل جائے۔ تاہم اسے ستم بالائے ستم ہی کہا جائیگا کہ ایک طرف جہاں کووڈ مخالف لاک ڈائون کی وجہ سے عوام الناس کی معاشی حالت ابترہوچکی تھی وہیں دوسری طرف مسافر بردار گاڑیوں بالخصوص سومو اور تویرا ڈرائیوروں نے مسافروں سے دوگنا کرایہ وصول کیاجارہا ہے۔ انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کو اس معاملے میں خاموشی توڑ کر قانونی کارروائی عمل میں لانی چاہیے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

اشیائے ضروریہ کی خریداری

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

بدعنوانیت اور بددیانتی ناقابل قبول

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

سڑکوں پر انسانی جانوں کا اتلاف

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

ادویات کی بے اعتدال قیمتیں

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

وادی کی موسمی صورتحال اورباغ مالکان

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

ترقی کا منظرنامہ تبدیل ہوگیا ہے

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

صحت کا خیال رکھیں، لاپرواہی نہ کریں

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

سائنس، ٹیکنالوجی اور اخلاقی حدود

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

سرکاری محکمہ جات میں محاسبہ کی ضرورت

2024-08-19
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.