جموں//جموں میں پاکستان پر پھر نظر آیا ڈرون، بی ایس ایف جوانوں نے چلائی گولیاںجموں: جموں میں دشمنوں کی ’ڈرون سازشیں‘ جاری ہیں۔ خبر ہے کہ جمعہ کی صبح بین الاقوامی سرحد کے پاس ایک بار پھر ڈرون دیکھا گیا ہے۔ خطرے کو دیکھتے ہوئے موجود سرحد سیکورٹی اہلکار کے جوانوں نے ڈرون پر گولیاں برسائیں۔ گزشتہ اتوار کو ایئر فورس اسٹیشن پر ہوئے دھماکے کے بعد یہ پانچواں موقع ہے، جب علاقے میں انجان ڈرون کو دیکھا گیا ہے۔ اتوار کو ہوئے حملے کی جانچ قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کر رہی ہے۔جموں – پاکستان سے متصل ارنیا سیکٹر سے متصل بین الاقوامی سرحد پر آج صبح تقریباً 4 بجے ایک ہیکسا ڈرون دیکھا گیا۔ کہا جا رہا ہے کہ ڈرون ہندوستانی علاقے میں داخل نہیں ہوا اور پاکستان کی سرحد میں ہی رہا۔ علاقے میں کچھ وقت اڑتے رہنے کے بعد وہ غائب ہوگیا تھا۔ ڈرون کے نظر آتے ہی بی ایس ایف نے اس پر فائرنگ شروع کردی۔ بی ایس ایف کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یہ ڈرون جاسوسی کے مقصد سے یہاں آیا تھا اور ہندوستانی فریق کی سرگرمی اور کارروائی کے سبب واپس چلا گیا۔ایئر فورس اسٹیشن حادثہ کی جانچ شروعجموں ایئر پورٹ دھماکہ معاملے کی جانچ کے لئے افسران پہنچ چکے ہیں۔ حالانکہ این آئی اے کے سینئر افسران موقع پر جائے حادثہ کے بعد پہلے دن سے ہی موجود ہیں، لیکن جانچ جمعرات کے روز ہی شروع ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ دہلی سے آئی جی اور ڈی آئی جی رینک کے افسران بھی جمعرات کو جموں پہنچ گئے تھے۔بدھ کو نیشنل سیکورٹی گارڈ (این ایس جی) اور سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورسیز (سی آئی ایس ایف) کے سربراہان نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا تھا۔