• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, جون ۲۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ملک کے نوجوان آزادی کے ہیرئوں سے تحریک لیں: نائب صدر

Nigraan News by Nigraan News
2021-11-05
Reading Time: 1min read
A A
0
ملک کے نوجوان آزادی کے ہیرئوں سے تحریک لیں: نائب صدر

ملک کے نوجوان آزادی کے ہیرئوں سے تحریک لیں: نائب صدر

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر: نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج ملک کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مجاہدین آزادی کی قربانیوں سے تحریک لیں اور ایک ہم آہنگ اور جامع سماج تشکیل دینے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی تفریق سے پاک معاشرے کی تعمیر ہی ہمارے مجاہدین آزادی کو حقیقی خراج عقیدت ہے۔جناب نائیڈو ، وشاکھا پٹنم میں شری وشووگنانا ودیا آدھیاتمک پیٹھم کے سابق پجاری ( پونٹف )شری عمر علیشا کی زندگی اور پارلیمانی مباحث پر ایک کتاب کے اجرائ￿ کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ نائب صدر جمہوریہ نے آزادی کی جدو جہد کے دوران شری علیشا کو ان کے تعاون کے لئے زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انہیں ایک انسان دوست کے طور پر بیان کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے ادبی اور سماجی شعبوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے شری عمر علیشا کی کوششوں کا ذکر کیا۔ شری عمر علیشا کے روحانی نقطہ نظر کا حوالہ دیتے ہوئے نائب صدر نے مشورہ دیا کہ مذہبی اور روحانی رہنماؤں کو عام لوگوں تک ‘‘ خدمت’’ کا پیغام پہنچانا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو یہ بتانا چاہئے کہ روحانیت اور خدمت علیحدہ نہیں ہیں اور وہ بنیادی طور پر سماجی بہبود چاہتے ہیں۔ نائب صدر نے مزید کہا کہ تیز رفتار قومی ترقی کے لئے خواتین کو بااختیار بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے فرد، خاندان اور قوم کی معاشی خوشحالی کے لئے بچوں کی تعلیم کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ آندھر پردیش کے ریاستی وزیر سیاحت جناب متّم سیٹّی سری نواسن راؤ، سری وشو وگنانا ودیا آدھیاتمک پیٹھم کے سابق پجاری شری عمر علیشا، مصنفین، ماہر لسانیات اور دیگر نے اس تقریب میں شرکت کی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پانچ اگست 2019میں شیاما پر ساد مکھرجی کے خواب کی تکمیل ہوئی، دفعہ 370منسوخی سے وژن مکمل ہوا۔ امت شاہ

پانچ اگست 2019میں شیاما پر ساد مکھرجی کے خواب کی تکمیل ہوئی، دفعہ 370منسوخی سے وژن مکمل ہوا۔ امت شاہ

2026-06-24
جموں و کشمیر کے محکمہ خزانہ کا اہم فیصلہ , سرکاری دفاتر میں موجود ناکارہ سٹاک کو وقتی طور پر ٹھکانے لگانے کا حکم

جموں و کشمیر کے محکمہ خزانہ کا اہم فیصلہ , سرکاری دفاتر میں موجود ناکارہ سٹاک کو وقتی طور پر ٹھکانے لگانے کا حکم

2026-06-23
حج پالیسی 2027کا اعلان ،حج کمیٹی کا ممکنہ عازمین سے درخواستیں طلب

حج پالیسی 2027کا اعلان ،حج کمیٹی کا ممکنہ عازمین سے درخواستیں طلب

2026-06-23
مودی کے 12 سال میں سنہری دور کی تاریخ رقم ، نئے ہندوستان کی تشکیل ہوئی اور ملک کا وقار بڑھا: شاہ

مودی کے 12 سال میں سنہری دور کی تاریخ رقم ، نئے ہندوستان کی تشکیل ہوئی اور ملک کا وقار بڑھا: شاہ

2026-06-21
مرکزی داخلہ سکریٹری کی سرینگر آمد ،یاترا کیلئے سیکورٹی کا جائزہ ،انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال

مرکزی داخلہ سکریٹری کی سرینگر آمد ،یاترا کیلئے سیکورٹی کا جائزہ ،انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال

2026-06-21
وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات ،دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق

پی ایم مودی حکومت کے 12 سال,ہندوستان کوسیکورٹی کاگڑھ بنایا،قومی سلامتی کیلئے مثالیں قائم کیں: امیت شاہ

2026-06-18
ہندوستانی بحری تجارتی جہازوں پر چوتھا حملہ،بھارت کا واشنگٹن سے شدیدحتجاج، امریکی سفیر دوبارہ طلب

ہندوستانی بحری تجارتی جہازوں پر چوتھا حملہ،بھارت کا واشنگٹن سے شدیدحتجاج، امریکی سفیر دوبارہ طلب

2026-06-13
پی ایم کا موسمی حالات سے لاحق خطرات کا انتباہ، ریاستیں AI کا استعمال کرکے سماجی خطرات سے نمٹیں: وزیر اعظم

وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

2026-05-12
حکومت نے ریلائنس انشورنس کمپنی دو سال کیلئے بلیک لسٹ کردی

حکومت نے ریلائنس انشورنس کمپنی دو سال کیلئے بلیک لسٹ کردی

2026-04-29
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page