• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, جون ۲۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

فوج لداخ میں کسی بھی جارحیت کا جواب دیگی: راجناتھ سنگھ

Nigraan News by Nigraan News
2021-11-18
Reading Time: 1min read
A A
0
دفاعی شعبہ میںخود انحصاری وقت کی ضرورت ہے

دفاعی شعبہ میںخود انحصاری وقت کی ضرورت ہے

FacebookTwitterWhatsapp

لیہ، 18 نومبر (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ فوج کے جوان مشرقی لداخ میں کسی بھی مذموم حرکت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور وہ ملک کی زمین کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔مسٹر سنگھ نے جمعرات کو لداخ کے ریزانگ لا میں چین کے ساتھ 1962 کی جنگ میں مارے گئے فوجیوں کی یاد میں تعمیر کی گئی ایک نئی جنگی یادگار کا افتتاح کررہے تھے ۔ ریزانگ لا میموریل چین کی جنگ کے بعد یہاں تعمیر کیا گیا تھا لیکن حال ہی میں اس کی تزئین و آرائش اور توسیع کی گئی ہے اور اسے ایک نئی شکل دی گئی ہے ۔ جون 2020 میں وادی گلوان میں چینی فوجیوں کے ساتھ پرتشدد جھڑپ میں شہید ہونے والے 20 فوجیوں کے نام بھی نئی یادگار میں شامل کیے گئے ہیں۔وزیر دفاع نے اس موقع پر کہا کہ ہندوستان کا کبھی کسی کی سرزمین پر قبضہ کرنے کا ارادہ نہیں ہے لیکن اگر کسی نے اس کی طرف دیکھا تو اسے منہ توڑ جواب دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا‘‘ہندوستان کا کردار یہ رہا ہے کہ ہم نے کبھی کسی دوسرے ملک کی سرزمین پر قبضہ کرنے کا ارادہ نہیں کیا۔ لیکن اگر کسی ملک نے ہندوستان کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی دیکھا ہے تو ہم نے اسے منہ توڑ جواب دیا ہے ۔ ہماری فوج کے بہادر سپاہی ہندوستان کی سرزمین کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں’’۔ اس موقع پر مسٹر سنگھ نے شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے آگے سرنوایا۔ انہوں نے بعد میں ٹویٹ کرکے کہا ‘‘ آج، لداخ کی ناقابل رسائی پہاڑیوں کے درمیان واقع ریزنگ لا پہنچ کر114 ہندوستانی فوجیوں کے حوصلوں کو سیلیوٹ کیا جنہوں نے 1962 کی جنگ میں اپنی عظیم قربانیاں دیں۔ ریزانگ لا کی لڑائی کو دنیا کے دس عظیم چیلنجنگ فوجی تنازعات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریزنگ لا کی تاریخی جنگ 18000 فٹ کی بلندی پر ایسے انتہائی نامساعد حالات میں لڑی گئی جس کا تصور کرنا مشکل ہے ۔ میجر شیطان سنگھ اور اس کے ساتھی سپاہی ‘آخری گولی اور آخری سانس’ تک لڑے اور بہادری اور قربانی کا ایک نیا باب لکھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ یادگار ریزنگ لا میں فوج کے عزم اور حوصلے کی ایک مثال ہے جو نہ صرف تاریخ کے اوراق میں امر ہے بلکہ ہمارے دلوں میں بھی دھڑکتی ہے ۔ریزنگ لا پہنچنے پر وزیر دفاع نے 1962 کی جنگ میں چینی فوج سے لڑنے والے بریگیڈیئر (رٹائرڈ) آر وی جتار کا بھی شکریہ ادا کیا اور وہ خود انہیں وہیل چیئر پر بٹھا کر یادگار پر لے گئے ۔مسٹر سنگھ نے کہا‘‘میں خوش قسمت ہوں کہ بریگیڈیئر (رٹائرڈ) آر۔ وی جتار سے ملنے کا موقع ملا۔ وہ اس وقت کمپنی کمانڈر تھے ۔ میں ان کے لیے احترام کے جذبات سے مغلوب ہوں اور میں ان کے حوصلہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ایشورانہیں صحت مند رکھے اور لمبی عمر دے ۔”یواین آئی

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پانچ اگست 2019میں شیاما پر ساد مکھرجی کے خواب کی تکمیل ہوئی، دفعہ 370منسوخی سے وژن مکمل ہوا۔ امت شاہ

پانچ اگست 2019میں شیاما پر ساد مکھرجی کے خواب کی تکمیل ہوئی، دفعہ 370منسوخی سے وژن مکمل ہوا۔ امت شاہ

2026-06-24
جموں و کشمیر کے محکمہ خزانہ کا اہم فیصلہ , سرکاری دفاتر میں موجود ناکارہ سٹاک کو وقتی طور پر ٹھکانے لگانے کا حکم

جموں و کشمیر کے محکمہ خزانہ کا اہم فیصلہ , سرکاری دفاتر میں موجود ناکارہ سٹاک کو وقتی طور پر ٹھکانے لگانے کا حکم

2026-06-23
حج پالیسی 2027کا اعلان ،حج کمیٹی کا ممکنہ عازمین سے درخواستیں طلب

حج پالیسی 2027کا اعلان ،حج کمیٹی کا ممکنہ عازمین سے درخواستیں طلب

2026-06-23
مودی کے 12 سال میں سنہری دور کی تاریخ رقم ، نئے ہندوستان کی تشکیل ہوئی اور ملک کا وقار بڑھا: شاہ

مودی کے 12 سال میں سنہری دور کی تاریخ رقم ، نئے ہندوستان کی تشکیل ہوئی اور ملک کا وقار بڑھا: شاہ

2026-06-21
مرکزی داخلہ سکریٹری کی سرینگر آمد ،یاترا کیلئے سیکورٹی کا جائزہ ،انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال

مرکزی داخلہ سکریٹری کی سرینگر آمد ،یاترا کیلئے سیکورٹی کا جائزہ ،انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال

2026-06-21
وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات ،دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق

پی ایم مودی حکومت کے 12 سال,ہندوستان کوسیکورٹی کاگڑھ بنایا،قومی سلامتی کیلئے مثالیں قائم کیں: امیت شاہ

2026-06-18
ہندوستانی بحری تجارتی جہازوں پر چوتھا حملہ،بھارت کا واشنگٹن سے شدیدحتجاج، امریکی سفیر دوبارہ طلب

ہندوستانی بحری تجارتی جہازوں پر چوتھا حملہ،بھارت کا واشنگٹن سے شدیدحتجاج، امریکی سفیر دوبارہ طلب

2026-06-13
پی ایم کا موسمی حالات سے لاحق خطرات کا انتباہ، ریاستیں AI کا استعمال کرکے سماجی خطرات سے نمٹیں: وزیر اعظم

وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

2026-05-12
حکومت نے ریلائنس انشورنس کمپنی دو سال کیلئے بلیک لسٹ کردی

حکومت نے ریلائنس انشورنس کمپنی دو سال کیلئے بلیک لسٹ کردی

2026-04-29
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page